لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انٹر سٹی اے سی بس کمپنیوں اور گڈز ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں زخود 5سے 8فیصد اضافہ کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں نے ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو بار اضافہ ہونے پر انٹر سٹی اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5سے 8فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انٹر سٹی نان اے سی بس ٹرانسپورٹروں کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسروں کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے درخواست دی ہے کہ انٹر سٹی اے سی بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کیونکہ ایک ماہ میں دو بار اضافہ ہونے سے 4روپے 26 پیسے ڈیزل بڑھ گیا ہے لہٰذا کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔ اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بھی از خود کرایوں میں 5سے 8فیصد اضافہ کر لیا گیا ہے۔کرایہ اضافہلاہور (خصوصی رپورٹ) رواں سال کے ابتدائی0دنوں کے دوران 29اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 52فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کل ختم ہونے والے سال کے پہلے مہینے میں صوبائی دارالحکومت میں فروخت ہونے والی 15سبزیوں‘ 7پھلوں‘ 5دالوں‘ چینی سمیت مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ چند موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھیں۔ لاہور میں زرعی اجناس کی اہم منڈیوں کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ماہ جنوری میں باسمتی چاول (نیا) کی قیمت 80روپے فی کلو سے بڑھ کر 90روپے‘ سفید چنا 140سے 150‘ مونگ ثابت 90سے 100اور دال مونگ دھلی کی قیمت ایک سو روپے سے بڑھ کر 105روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ چینی کی قیمت میں بھی تقریباً 7فیصد اضافہ ہوا۔ موسمی سبزیوں میں مٹر 10روپے‘ مونگرے 15روز‘ ٹماٹر 10روپے‘ لہسن چائنہ 10روپے‘ آلو کچا چھلکا 2روپے‘ پیاز 2روپے‘ لہسن دیسی ایک روپیہ‘ بینگن 8روپے‘ کریلے 5‘ اروی 3‘ کھیرا 5‘ بند گوبھی 2روپے‘ پالک ایک روپیہ اور میتھی کی قیمتوں میں 2روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ پھول گوبھی 18روپے اضافے کے بعد 6روپے کلو سے 24روپے فی کلو پر پہنچ گئی جو 300فیصد اضافہ بنتا ہے۔ سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتوں میں بھی گرانی دیکھی گئی۔ دستیاب سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سیب کالا کلو (میدانی) کی قیمت میں ساڑھے چھ فیصد‘ سیب امری سفید کی قیمت میں 22فیصد‘ کیلا 20فیصد اور اناربدانہ کی قیمت میں پونے دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالٹا فی سینکڑہ کی قیمت میں 83روپے اور فروٹر (فی سینکڑہ) کی قیمت میں 66روپے تک کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 152روپے سے 156روپے ہو گئی جبکہ 30دنوں کے دوران انڈوں کی اوسط قیمت میں سوا چھ فیصد اضافہ ہوا جن کی قیمت 113روپے فی درجن سے بڑھ کر 120روپے فی درجن ہو گئی۔
Tag Archives: INCREASING
سرکاری ملازموں کیلئے بڑی خوشخبری ….تنخواہوں میں حیران کن اضادفہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے مختلف وزارتوں میں ایم پی ون، ایم پی ٹو اور ایم پی تھری اسکیل میں کام کرنے والے سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 دس فیصد اضافے کی سمری کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق یکم دسمبر 2016 سے ہوگا۔ گاڑیوں سے متعلق اخراجات کو منجمد رکھا گیا ہے اور اضافہ نہیں ہوا جو اس وقت ایم پی ون، ایم پی ٹو اور ایم پی تھری کےلیے بالترتیب 95910، 77430 اور 65060 روپے ہے۔ فنانس ڈویژن کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ چند سو کنٹریک ملازمین ہی ایم پی اسکیل میں ہیں اور تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پچھلے دو بجٹ میں حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 17.5 فیصد اضافہ کیا تھا اس لیے ایم پی اسکیل ملازمین بھی مطالبہ کررہے تھے۔ لہذا یہ اضافہ معمول کا ہے۔ عنقر یب ریٹائر ہونے والے بیوروکریٹس بھی اس اضافے میں اہم کردار ادا کریں گے کہ ایم پی اسکیل میں واپسی پر انہیں بھی فائدہ ملے۔ فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم تنخواہ کو 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 89 ہزار 330 روپے کردیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 63 ہزار روپے کم از کم تنخواہ میں 10100 کرایہ، اور یوٹیلٹیز کی مد میں ایک لاکھ 31 ہزار روپے شامل تھے۔ ایم پی ون کے لیے زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3 لاکھ 24 ہزار روپے سے بڑھا کر تین لاکھ 55 ہزار 300 روپے ہوجائے گی۔ ماہانہ اضافہ 22 ہزار روپے ہے۔ ایم پی ٹو کے افسر کی کم از کم تنخواہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 21 ہزار روپے کردیا گیا۔ ایم پی ٹو کے افسر کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ ایک لاکھ 76 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے کردیا گیا۔ ماہانہ اضافہ 18150 روپے ہوگا۔ اور ایم پی تھری کے افسر کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار 100 روپے اضافے کے ساتھ 84 ہزار 700 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ ایک لاکھ 21 ہزار روپے ہوجائے گی۔