Tag Archives: jobs

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند وں کیلئے سب سے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہیپاٹائٹس آرڈیننس 2017ءکا نفاذ کر دیا گیا۔ تمام بیوٹیشنز اور حجام کو رجسٹریشن کرانا ہوگی اور لائسنس لینا ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں خواجہ عمران نذیر کی خصوصی شرکت۔ آرڈیننس کے تحت مریضوں اور لواحقین کو آگاہی ، ہسپتال ویسٹ کو عالمی معیار پر ٹھکانے لگانا، آٹوڈسپوزایبل سرنجوں کا استعمال کرنا لازمہ ہوگا، جس کیلئے ہسپتالوں کو آٹوڈسپوزایبل سرنجیں دینے کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔ پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور سکریننگ مفت کی جائے گی۔ سرکاری ملازمت کے لیے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی پر ساتویں روز تک ہیپاٹائٹس کو ٹیسٹ لازم ہوگا۔ کسی بھی ہیپاٹائٹس کے مریض کی تفصیلات شائع یا شیئر کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ تقریب میں سیکرٹری صحت علی جان خان، پروفیسر غیاث النبی، پروفیسر اختر سعید نے بھی شرکت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قانون بن جانے سے تیزی سے پھیلنے والے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اب صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہیپاٹائٹس آرڈیننس پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا سکیں گی۔

 

بیرو ن ملک نوکری ،فلموں میں بھی کام ملیگا،سنسنی خیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے مختلف اضلاع کی 31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کاجھانسہ دیکر خواجہ سرا اور برطرف لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل گروہ کا بیرون ممالک میں فروخت کرنےکا انکشاف ہوا ہے جس میں بعض تعلیمی اداروں کی طالبات بھی شامل ہیں، بیرون ملک سے گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دیدیاگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس میں تعینات لیڈی کانسٹیبل پروین کو چند سال قبل کرپشن اور مختلف سنگین شکایات پر نوکری سے برطرف کردیاگیا تھاپروین اور اس کی ساتھی لیڈی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک گروہ بنایا جس میں خواجہ سرا سنی، مون، ریشم، فیصل وغیرہ دس افرادموجود تھے اس گروہ کے خلاف اغوا، لڑکیوں کو بلیک میل کرنے، دھمکیوں اور دیگر سنگین نوعیت کے تحت مقدمات درج کیے گئے ، اس گروہ کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیاگیا، کچھ ہی عرصہ کے بعد یہ گینگ گرفتاری کے خوف سے لاہور چھوڑ کر راولپنڈی شفٹ ہوگیا جہاں انہوں نے بیرون ملک پرکشش نوکری دلوانے اور ٹیلی فلموں میں کام کا جھانسہ دیکر پانچ لڑکیوں کو دبئی لے گئے جہاں ان کو مختلف ہوٹلوں کے مالکان کے آگے فروخت کر دیا گیا، فرح نامی ایک سیکنڈ ایئر کی طالبہ وہاںسے چندماہ بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور واپس آ کر سارا واقعہ سابق ایس ایس پی راولپنڈی کرامت کو بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے لاہور، فیصل آباد، جہلم، راولپنڈی، کھاریاں اور ملتان سے 31لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کیا ہے، اب تک کئی لڑکیوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ اس پورے گینگ کا سربراہ ہاشم علی خان بتایا جاتاہے۔ جو دبئی میں مقیم ہے۔ جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں سے نابالغ لڑکیوں ، لڑکوں کو اغوا اور ورغلاءکر ڈانس پارٹیوں میں لیجا کر رقم وصولی کرنے والے خواجہ سراﺅں پر مشتمل گروہ کا انکشاف ہواہے۔ اس گروہ کے ارکان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، اغوا، حدود، چوری، منشیات، بلیک میل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، خواجہ سراﺅں کا یہ نیٹ ورک دبئی ، قطر، شارجہ و دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔

سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے نئی پالیسی ….موجاں ای موجاں

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے میں گریڈ ایک تا 9 کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ محکمہ کے سرکاری ملازمین کیلئے مختص 20 فیصد کوٹہ پرعملدرآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک میں بیلدار کی مقررہ کوٹے کے تحت مختص پوسٹ کیلئے شرائط میں نرمی کی گئی ہے، بیلدار کی آسامی کیلئے قد کی حد پانچ فٹ آٹھ انچ سے کم کرکے 5 فٹ چھ انچ، چھاتی 36 سے کم کرکے 33 انچ کردی گئی ہے۔ ریس اور سوئمنگ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ نائب قصد، مالی فراش، واٹر کیریر اور چوکیدار کی پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے والدین کی مدت ملازمت کی بنیاد پر میرٹ کا تعین ہوگا۔ گریڈ 9میں کوٹہ کے تحت پٹواری کی پوسٹ پر بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہوگی،۔ گریڈ 7 میں جونئیر کلرک کی کوٹہ کے تحت پر کی جانے والی پوسٹوں پر بھرتی میرٹ پر کی جائیگی۔ گریڈ چار میںڈرائیورکی بھرتی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹیاں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کرائیں گی۔