Tag Archives: kashmir khabrain

بھارتی ریاستی دہشتگردی انتہا کو پہنچ گئی ،3کشمیری شہید

وادی:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری شہید ہوگئے، وادی میں کرفیونافذ جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے۔مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپورا میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے محاصرے اور تلاشی کے دوران تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے میں گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، گزشتہ روز بھی دو کشمیریوں کو شہید کیا گیاکٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج سے بچنےکےلیے علاقے میں مزید فوج اور پولیس تعینات کردی، وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی جب کہ تعلیمی ادارے تک بند ہیں۔

واضح رہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں قابض فورسز نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔