کراچی (نیو زڈیسک)کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف سارش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور شہری علاقوں کے نمائندوں کی آواز پر کان دھرا جائے۔ سندھ میں 2 لاکھ سے زائد نوکریاں بانٹی گئیں لیکن شہری علاقوں کو محروم رکھا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں پیچی گئیں، نوکریوں کے معاملے پر وائٹ پیپز لا رہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پالیسی معتصبانہ ہے جب کہ شہر میں موجودہ بد امنی کی صورت حال کے پیچھے بھی پیپلز پارٹی کے با اثر افراد کا ہاتھ ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کو کام سے روکا جا رہا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف سارش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور شہری علاقوں کے نمائندوں کی آواز پر کان دھرا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا دور پیپلز پارٹی کے دور سے بہت اچھا تھا اور ہمیں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے پرویز مشرف کے دور کو اچھا کہنا پڑتا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے 2 بار حکومت برطرف ہوئی، وزیر بلدیات صاحب پرویز مشرف کو برا بھلا مت کہیں ان کے پیپلز پارٹی پر بہت احسانات ہیں۔