Tag Archives: KPK assembly

بلوچستان اسمبلی کے بعد کے پی کے اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد

پشاور (ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار کرلی گئی ہے جبکہ اس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں تاہم مواخذے کی تحریک فی الحال جمع نہ کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر عمران خان کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کیا گیا تو اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کی جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مواخذے کی تحریک کاکوئی ڈرنہیں ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرکے شوق پورا کرلے حکومت میں نہ رہے تو اپوزیشن بنچوں پربیٹھ جائیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم کے خلاف قرارداد منظور

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس، احتساب کمیشن ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کی جانب سے ترمیم شامل نہ کرنے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے طویل عرصہ سے تعطل کا شکار خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو بل میں شامل نہ کیا جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراو¿ کر لیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ حکومتی اراکین نے گو نواز گو اور اپوزیشن اراکین نے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ ایوان میں اپوزیشن کا ہنگامہ اور نعرے بازی جاری تھی کہ حکومتی بنچوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد بھی منظور کر لی۔ قرارداد حکومتی اراکین نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران منظور کی۔