لندن (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے بانی الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ندیم نصرت، بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم نصرت کے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ چند ماہ سے مالی معاملے پر اختلافات چل رہے تھے، جس میں شدت آنے کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم لندن کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع نے کہا کہ علیحدگی کے بعد ندیم نصرت اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واسع جلیل، انبساط ملک اور ذوالفقار حیدر سمیت ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اہم رہنما پہلے ہی بانی کو چھوڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ندیم نصرت کے الطاف حسین سے اختلافات کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ ندیم نصرت نے 1997 میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے علیحدہ گروپ بنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایم کیو ایم کے اہم رہنماو¿ں نے مداخلت کرکے یہ اختلافات ختم کرائے تھے۔
Tag Archives: london
داعش نے لندن میٹرو دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی، شہر میں فوج طلب
لندن: شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی دارالحکومت میں زیرزمین ٹرین میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔داعش نے اپنی نیوز سروس اعماق پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے جنگجو دستے نے لندن میٹرو کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے بعد برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔وزیراعظم تھریسا مے نے لندن کے اہم مقامات پر فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا جبکہ حکام نے مزید حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ برطانوی پولیس تاحال حملہ آور کو پکڑنے میں ناکام ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کے روز لندن میں زیرزمین ٹرین میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بم دیسی ساختہ تھا جسے ایک ٹوکری میں چھپایا گیا تھا۔حکام کے مطابق بم پوری طرح نہیں پھٹ سکا اور اگر ایسا ہوتا تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں۔
لندن میں 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک، 50 زخمی
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 6 افراد جھلس کر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق لندن کے لٹمرروڈ پرواقع 24 منزلہ رہائشی گرینفل ٹاور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میٹرو پولیس نے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد افراد بدستور لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں پہنچیں، تاہم بعد میں اس میں اضافہ کردیا گیا۔ اب بھی 400 فائر فائٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ عمارت کے زمین بوس ہونے کے خطرے کے پیش نظر پولیس عوام کو اس عمارت سے دور کر رہی ہے۔