شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق جب ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریں، انہیں بہترین خراج دیتے ہوئے رخصت کرنا چاہیئے۔مصباح کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ چند دن قبل انہوں نے مصباح سے ملاقات کی تھی اور آئندہ ایک دو دن میں وہ ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پھر ٹیسٹ کپتان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ہیڈ کوچ کے مطابق مصباح کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ارادوں سے تو آگاہ نہیں تاہم میں دوبارہ ملاقات میں ان کا ارادہ جاننے کی کوشش ضرور کروں گا۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق نے ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں۔ہیڈ کوچ نے خیال ظاہر کرتے ہوئے بتایا مصباح کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیئے جبکہ اس کارکردگی کا احترام کرتے ہوئے شاندار انداز میں الوداع کہنا چاہیئے، چاہے ابھی یا جب بھی وہ خود اس کا فیصلہ کریں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چند حلقوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عمر سے فرق نہیں پڑتا، اصل چیز فٹنس ہے جو آپ کو اپنا کھیل جاری رکھنے میں مدد کرتی ہے جبکہ میں پہلے پاکستان سپر لیگ میں اور پھر دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل فیصل آباد میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران اپنی فٹنس کا جائزہ لوں گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ اور ون ڈے سیریز میں بد ترین شکستوں کے بعد پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے قائدین کو میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Tag Archives: mickeyarthur_large
دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکی آرتھر کا قومی ٹیم کو انتباہ جاری
ابوظہبی( ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے عمدہ کم بیک کے بعد اپنے کھلاڑیوں خبردار کیا ہے کہ مہمان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔شیخ زائد اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ویسٹ انڈیز مکمل تیاری کے ساتھ واپسی کی کوشش کرے گا، وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جس طرح لڑے اس نے مجھے بہت متاثر کیا اور براوو تو بہت عمدہ رہے لہٰذا ہمیں اگلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔مکی آرتھر نے کہا کہ گلابی گیند سے کھیلے گئے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ہم نے ویسٹ انڈیز کو واپسی کا موقع فراہم کیا، میں دوسری اننگ میں اپنی ٹیم کی بیٹنگ سے بہت مایوس ہوا لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ ہم نے اس سے سیکھا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ نے کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی اور پیشرفت سے مطمئن ہیں، ہم نے کارڈف میں ہونے والے میچ کے بعد دس میچ جیتے ہیں اور ان چیزوں سے اعتماد ملتا ہے، کھلاڑی سیکھ رہے ہیں اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے کے بعد ٹیم میں شامل کیے گئے محمد عامر کو ٹیم کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے وہ تمام فارمیٹس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ دن بدن بہتر ہو رہے ہیں اور آگے چل کر بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے اور میں ان کی فٹنس سے بہت خوش ہوں لیکن ہمیں اب بھی بہت کام کرنا ہے۔