Tag Archives: nawaz-1

بڑے میاں نے چھوٹے میاں کو وزیر اعظم کیلئے کیوں نامزد کیا ؟۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مریم نواز وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے 2023ءتک انتظار کریں گی۔ میاں نوازشریف نے خاندان اور پارٹی کو انتشار سے بچانے اور اختلافات کے خاتمے کیلئے میاں شہبازشریف کو 2018ءکیلئے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و صدر (ن) لیگ میاں نوازشریف کی صاحبزادی کا 2018ءکی بجائے 2023ءکے انتخابات پر فوکس رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ حلقہ این اے 120سے 2018ءکے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لے کر قومی اسمبلی پہنچیں گی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی بجائے 2023ءکے عام انتخابات کے بعد وزیراعظم بننے کو ترجیح دیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز وزیراعلیٰ شہبازشریف کے آئندہ انتخابات میں متوقع وزیراعظم بننے کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی بجائے 2023ءکے عام انتخابات کے بعد وزیراعظم بننے کو ترجیح دیں گی جس کیلئے وہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پنجاب پر بھرپور فوکس کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے مریم نواز کی بجائے شہبازشریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کا فیصلہ خاندان اور پارٹی کو اختلافات سے بچانے کیلئے کیا ہے‘ تاہم 2018ءکے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کو کامیاب کروانے کیلئے مریم نوازشریف انتخابی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
مریم نواز‘ انتظار