Tag Archives: pak-test

ابو ظہبی ٹیسٹ کا میدان آج سجے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم میں میں شروع ہوگا‘ پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے‘ پاکستانی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے‘ بابر اعظم کی جگہ تجربہ کار بلے باز یونس خان جبکہ نوجوان سپنر محمد نواز کی جگہ آف سپنر ذوالفقار بابر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے،شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم میں ابھی تک پاکستان ناقابل شکست ہے پاکستان نے شیخ زید سٹیڈیم میں ابھی تک 8ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4میں پاکستان نے فتح اور 4میچز ڈرا ہوئے۔ مصباح الحق آج کالی آندھی کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح ٹیسٹ سیریز میں بھی کالی آندھی کو کلین سویپ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بابر اعظم کی جگہ تجربہ کار بلے باز یونس خان جبکہ نوجوان سپنر محمد نواز کی جگہ آف سپنر ذوالفقار بابر کو شامل کئے جاسکتے ہیں۔پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی جیت کاجذبہ لیکرہی میدان میں اتریں گے اورسیریزجیتنے کی بھرپورکوشش کر ینگے ، سپنر ز کا کردارانتہائی اہم ہوگا۔ویسٹ انڈین قائدجیسن ہولڈرنے کہا ہے کہ اب غلطی کاموقع نہیں ہے مربوط حکمت عملی سے پاکستانی بیٹنگ لائن کوبڑاسکوربنانے سے روکیں گے۔دوسری جانب د ونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 47ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 17میں پاکستان ،15میں ویسٹ انڈیز اور 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے ۔مصباح الحق آج کالی آندھی کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ عمران خان کو ملک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے 1982ءسے 1992ءکے دوران 48 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔، مصباح نے 2010ءمیں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور وہ اب تک 47 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں، مصباح آج جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی عمران خان کا بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان نے 48 ٹیسٹ کھیلے جس میں گرین شرٹس 14 میں کامیاب رہی جبکہ مصباح پہلے ہی پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم اب تک 47 میں سے 23 میچز جیت چکی ہے۔