دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایدھی فاو¿نڈیشن کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید بڑھاتے ہوئے افتتاحی تقریب میں دستخط شدہ ایک خاص بیٹ کو فاو¿نڈیشن کے لیے فنڈز کے لیے نیلا می کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والے فن کاروں نے ایک خاص بیٹ ‘کرکٹ-ٹینمنٹ’ پر دستخط کیے تھے جس کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔دستخط شدہ بیٹ سے حاصل ہونے والے آمدنی کو ایدھی فاو¿نڈیشن کو عطیہ کیا جائے گا جس کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کے پرجوش ترین مداح کے لیے ان فن کاروں کا دستخط شدہ پوسٹر دیا جائے گا۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے 2017 کے ایڈیشن کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو ایونٹ میں بھرپور تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔