کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا ہے کہ تاریخ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا ، پارلیمنٹ میں بھی جائیں گے مگر ابھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔پیر کو پی پی چیئرمین جھرک پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونے سے انسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کےلیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، دروازے ہر ایک کےلیے کھلے ہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔چیئرمین پی پی کا کہناتھاکہ پاناماپر فیصلے کے بعدپارلیمانی سیاست کیلیے حکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آیندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ان کا کہناتھاکہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے۔