Tag Archives: power-house-electricity

ملک پھر اندھیرے میں ڈوبے گا

تربیلا غازی (خصوصی رپورٹ) تربیلا بجلی گھر کے پانچ یونٹ بند ہوگئے۔ تربیلا بجلی گھر کی کل پیداوار 3478 میگاواٹ ہے جو 624 میگاواٹ کی انتہائی کم سطح پر آگئی‘ جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تربیلا جھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 66 فٹ کم جبکہ جھیل میں پانی کی سطح 1484.45 فٹ ہوگئی ہے۔

 

بجلی بم گرا دیا گیا،صارفین کو بڑے جھٹکے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر بجلی کا بم گرادیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرکے ٹیرف منظور کرلیا ۔ نیپرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف کے مطابق 100یونٹ استعمال کرنے پر 60پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا اور 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 3روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں ریکارڈ بجلی کی پیداوار 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ منگل کو ترجمان وزارت توانائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سب سے زیادہ 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی گئی۔گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

2روپے یونٹ کا اعلان،فروخت 7روپے میں ،سیکر ٹری پانی و بجلی کا شرمناک اعتراف

اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی 2 روپے فی یونٹ کی فروخت کا وعدہ کرکے سات روپے فی یونٹ فروخت کرتی ہے نواز شریف حکومت نے سی پیک کے سکیورٹی پر اٹھنے والے 155 ارب روپے کے اخراجات بھی بجلی صارفین سے وصول کرتی تھی اور ہر غریب سے 17 روپے ہر ماہ وصول کئے جاتے تھے پی اے سی کے اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کروڑوں روپے کی میٹریل چوری میں ملوث ہے یہ میٹریل کچھی کینال کے لئے خریدا گیا تھا نیب نے پی اے سی کو بتایا کہ نندی پور منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل ہیں ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب ایگزیکٹو بورڈ سے امجازت طلب کرلی جائے گی نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ یکم فروری سے بجلی پیداوار شروع کردے گا اس منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر چار انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں اس منصوبہ کی لاگت اب 500 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے پی اے سی نے سیکرٹری پانی و بجلی کو حکم دیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو فوری بلیک لسٹ کردیں ان کمپنیوں کے سبب قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی کے آڈٹ اعتراضات سال 2013-14ءکا جائزہ لیا گیا اجلاس کوب تایا گیا کہ243 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنے ہیں عدم وصولی کے باعث سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوچکا ہے اجلاس میں ایم این اے جعفر خان لغاری نے الزام لگایا کہ کچھی کنال منصوبہ کیلئے اربوں روپے کا میٹریل جس میں سیمنٹ ، سریا وغیرہ تھا راجن پور اور ڈی جی خان کے بااثر افراد نے چوری کرلیا ہے اس میٹریل سے لوگوں نے محلات تعمیر کرلئے ہیں میٹریل چوری کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں میٹریل چوری کرنے والوں کیخلاف تھانہ چوئی و دیگر جگہوں پر مقدمات درج ہیں لیکن حکومت پنجاب کارروائی نہیں کرتی پی سی اے نے کہا کہ غریب آدمی بجلی بل ادا نہ کرے تو کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ مل مالکان کروڑوں روپے ادا نہیں کرتے تو کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں اراکین نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری ہوتی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی بل بھی زیادہ آتے ہیں سیکرٹری پانی و بجلی کا موقف سامنے آیا ہے اعظم سواتی نے کہا کہ ادارہ میں سٹرکچر اصلاحات کونسی لائی گئی ہیں سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات نیب کو بھیج دیئے ہیں جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں نیب کا ادارہ کا وجود ہی نہیں یہ راہ فرار کی کوشش ہے اعظم سواتی نے کہا کہ نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے عاشق گوپانگ نے کہا کہ نیب کو بھیجے گئے اس کے نتائج کیا ہیں سیکرٹری پانی و بجلی نے گزشتہ سال 93فیصد ریکوری ہوئی ہے نیپرا کے پالیسی پر عمل کرنے میں وقت لگے گا سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ میڈیا عدلیہ اور ایگزیکٹو کی سکیورٹنی میں اچھے فیصلے کرنا مشکل کام ہے پی اے سی نے کہا کہ قانون کے مطابق کام کیا جائے تو کوئی خطرہ نہیں ہے سکھر کے 12ارب روپے بجلی چوری ہوئی اس بارے مقدمات نیب کے پاس ہیں پی اے سی نے کہا کہ حکومت غریبوں کو دو روپے فیو یونٹ کا لالچ دے کر سات روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتی ہے یہ ظلم ہے اور غریبوں پر ظلم برسایا جارہا ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ تیس روپے پٹرول خرید کر80 روپے فی لیٹر فروخت کرتے ہیں سی پیک کے سکیورٹی اخراجات 155ارب روپے بھی غریبوں کی جیبوں سے ادا کرتے ہیں ملک میں ہاکی کا کھیل جاری ہے جیسے کلیم اللہ نے بال سلیم اللہ کو پاس کیا اور سلیم اللہ نے گول کردیا یہ حکومت کام کررہی ہے نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ پندرہ سالوں سے زیر تعمیر ہے اس کے اخراجات اور ہونے والی کرپشن کا غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے سی پیک کے سکیورٹی اخراجات پر ہر ماہ غریب آدمی سے 17 روپے حکومت وصول کررہی ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر اٹھاناہوگا خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی پر جی ایس ٹی کی 17فیصد ، پی ٹی وی فیس 35 روپے نیلم جہلم سرچارج 10 روپے ، ایکسائز ڈیوٹی فیول سرچارج اور ٹوٹل پراجیکٹ لاگت بجلی بلوں سے وصول کئے جاتے ہیں ۔پی اے سی کو بتایا گیا کہ نندی پور منصوبہ میں مبینہ 43 ارب کی کرپشن کی تحقیقات نیب کررہی ہے آٹھ ہفتے کا وقت نیب کو دیا گیا نندی پور منصوبہ انکوائری مکمل کرلی گئی ہے رپورٹ نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کے بعد پبلک کریں گے پی اے سی نے کہا کہ جب آٹھ ہفتے کا وقت دیا تھا تو عمل کیوں نہیں ہوا ؟ نندی پور منصوبہ 2008ءمیں شروع ہوا تھا یہ منصوبہ 2011ءمیں مکمل ہونا تھا منصوبہ کا پی سی ون 8ارب کا تھا جو بڑھ کر اب 83ارب ہوگیا ہے 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب یہ مکمل ہوا تو 500 میگا واٹ تک پیداوار پہنچ جائے گی۔

عوام کیلئے خوشخبری ،قیمتوں میں حیران کن کمی

لاہور (ویب ڈیسک) عوام کے لئے خوشخبری، عالمی منڈی میں خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنے والا ایندھن مسلسل سستا ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، مگر اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کرنے پر عوامی شنوائی 25 جولائی کو رکھی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں صارفین کو پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی کے یونٹ کی قیمت 6 روپے 83 پیسے وصول کی گئی جبکہ اس کی اصل قیمت 4 روپے 70 پیسے بنتی ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ صارفین کو 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کیے جائیں۔

پاور ہاﺅسز میں کرپشن کی غضب کہانی ….32ارب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مالی سال 2013ءمیں آئی پی پی پیز کو ادا کئے جانے والے 480ارب روپے کے گردشی قرضے میں وزارت خزانہ کی طرف سے 44.32ارب روپے کی ادائیگیاں ایسے بجلی گھروں کو کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے نہ پاور ہاﺅس چلایا اور نہ ہی ایک یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ پیسے بھی انہیں بلوں‘ رسیدوں اور کسی ریکارڈ کے بغیر ادا کئے گئے۔ آڈیٹر جنرل اسدامین وزارت خزانہ سے بل کلیئر کرواتے کرواتے ریٹائر ہو گئے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے گیارہ نجی بجلی گھروں کو 44.32ارب روپے کی ادائیگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر کی۔ ان نجی بجلی گھروں نے ایک یونٹ بجلی پیدا کی اور نہ ہی پلانٹ چلایا لیکن بل حکومت کو بھجوا دیا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے ان بلوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور انہیں وزارت خزانہ کو ادائیگی کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بھی ان بلوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا بلکہ ان کمپنیوں کو ساڑھے بتیس ارب روپے کی خطیر رقم کی ادائیگیاں کر دیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ اس طرح سے ان بلوں کو کلیئر نہیں کر سکتے۔ جن بجلی گھروں کو ادائیگیاں کی گئی ہیں ان میں وزیراعظم کے قریبی دوست اور ملک کے ایک معروف بینکار کا نجی بجلی گھر بھی شامل ہے۔ جن بجلی گھروں کو 2002ءکی پاور پالیسی کے تحت بغیر بلوں کی ادائیگیاں کی گئیں ان میں نشاط پاور لمیٹڈ‘ نشاط چونیاں‘ حبکو‘ لبرٹی پاور‘ سفائر الیکٹرک‘ اورینٹ پاور‘ سیف پاور لمیٹڈ‘ اٹلس پاور‘ ہالمور فاﺅنڈیشن‘ اٹک پاور جنریشن شامل ہیں۔ کچھ پاور ہاﺅسز کو 1994ءکی پاور پالیسی کے تحت ادائیگیاں کی گئیں جن میں ایچ سی پی سی ایل‘ فوجی‘ روش‘ کیپکو‘ آلٹرن‘ پاک چین‘ کے ای ایل‘ لال پیر شامل ہیں۔
بجلی گھر