Tag Archives: prime

وزیر اعظم کا دبنگ اعلان….قوم کو یقین دہانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر ہمیں المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، ہم آج کے دن کو کبھی نہیں بھول سکتے، مجھ سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے سوگ میں شریک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں معصوم طلبا کو بے رحمانہ انداز میں شہید کیا گیا ننھے فرشتوں کو شہید کرنے والوں پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا اور ان کی کمر توڑ دی ہے، ملک کی بقا کی اس جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں اورعوام کی بے شمار قربانیاں شامل ہیں، قوم یقین رکھے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔