اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ آمد پر اخبار نویسوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تاہم آرمی چیف نے کوئی توجہ نہ دی۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر موبائل سے آرمی چیف کی ویڈیو بناتے رہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف کی آمد پر اخبار نویسوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تاہم آرمی چیف نے کوئی توجہ نہ دی۔ ان کا سٹاف اخبار نویسوں کو روکتا رہا جبکہ نجی ٹی وی کے رپورٹر موبائل سے آرمی چیف کی ویڈیو بناتے رہے۔
Tag Archives: qamar-javaid-bajwa
آپریشن ردالفساد آرمی چیف کا دبنگ خطاب
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور چھاونی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اوراندرونی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز میں نوجوان افسروں اور جوانوں کی مثالی کارکرد گی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، ہمارے سپاہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے اوراس تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ لے لیے بھی بہتر تیار کیا ہے۔
سی پیک کے دشمنوں کیخلاف آرمی چیف کا زبردست اعلان
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے خلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے ڈویڑن کی تیاری اور انتظامات کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے میں چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاک فوج سی پیک اور اس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کے لیے پر±عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور سیکیورٹی فورسزسی پیک کے خلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
آرمی چیف کی پوری قوم کو یقین دہانی
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج ہرقسم کے خطرے کے خلاف سے عوام کو تحفظ فراہم کرے گی اور ہم دشمن کا ایجنڈا کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ اعتماد کے ساتھ ثابت قدم رہنا ہے، ہم دشمن کا ایجنڈا کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہرقسم کے خطرے کے خلاف پاکستانی عوام کی سیکیورٹی کے لیے ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرے گی۔
آرمی چیف کا سعودی عرب بارے اہم بیان….
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران گفتگوہوئی کہ دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کی شاندار تاریخ ہے، اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کیلئے ہر طرح سے مدد کرینگے آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن اور مسلم امہ میں دونوں ملکوں کا اہم کردار ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مشترکہ کوشش کی جائے گی، ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے 13 دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے، تمام 13 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض اورنور اللہ، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نورمحمد، شیرعلی، قاسم شاہ، وقار فیصل اورمحمد عثمان بھی شامل ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366 کوزخمی کرنے میں ملوث تھے۔