Tag Archives: saba qamar

پاکستانی اداکاراﺅں کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔۔۔ بولڈ اداکارہ صبا قمر نے بھارت میں ایسا کام کر دکھایا کہ سب کو بڑ ا جھٹکالگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ صبا قمر جو گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر نامزد کیا گیا۔یوں انہوں نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ایوارڈ کے لیے پاکستانی اداکارہ کا مقابلہ بولی وڈ کی سینیئرو نئی ادکاراو¿ں سے ہوگا۔صبا قمر کا جن اداکاراو¿ں سے مقابلہ ہوگا، ان میں سری دیوی، ودیا بالن، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے جاری نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق جہاں صبا قمبر کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہیں عرفان خان کو بھی اسی فلم میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے دیگر اداکاروں میں ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ کے اکشے کمار، ’قابل‘ کے ہریتھک روشن، ’رئیس‘ کے شاہ رخ خان اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے ورون دھون شامل ہیں۔

 

معروف اداکارہ صبا قمر کا ایسا بیان ،نوٹس بارے بھی کھل کر بات کہہ دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ نور اور صباقمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی ان کا کوئی گھر سیل ہوا ہے۔ وہ ہر سال اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ان کا وکیل ان کے تمام ٹیکس کے معاملات دیکھتا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ صباقمر بھی کہتی ہیں کہ ان کے وکیل کو کوئی نوٹس نہیں ملا۔ دوسری جانب ایف بی آر افسران کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور اور صباقمر کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے متعدد نوٹس بھیجے گئے لیکن انہوں نے اس بات کی کوئی پروا نہیں کی جس کی وجہ سے ادارے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکاراﺅں کے گھر سیل کرنے کا فائنل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئی….نوٹس جاری

لاہور(بی این پی ) ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کو نوٹس جاری.تفصیلات کے مطابق صبا قمر انکم 2016 کی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اداکارہ نیلم منیر کے بعد صبا ءقمر بھی منظر عام پر ….ویڈیو سے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے بعد اب صباءقمر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے نیلم منیر کیلئے اپنی دوستوں کے ہمراہ پیغام جاری کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ صباءقمر اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں جبکہ اس دوران گاڑی میں گانا بجایاجارہاہے اور وہ نیلم منیر کے ساتھ اظہار محبت کر رہی ہیں۔