لاہور(اے این این) جادو گر سپنر سعید اجمل نے اپنی 39سالگرہ گزشتہ روز منائی ۔ جادو گر آف سپنر کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ۔ گھر والوں سے خوب ڈانٹ بھی پڑی لیکن اپنا شوق کامیابی سے پورا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ انتالیس سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ ہیں ۔ جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا بھرپور پرفارمنس دیں گے ۔ جادوگر سپنر اپنے ون ڈے کیرئیر میں 184 جبکہ ٹیسٹ کیرئیر میں 178 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔