Tag Archives: sangakara1

کراچی کنگز کی کمان سنگاکاراکے سپرد

دبئی(نیوزایجنسیاں)پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹر کمارا سنگاکارا کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا ہے،پہلے ایڈیشن میں ٹیم کے کپتان شعیب ملک تھے جو سنگا کارا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ کرس گیل اور کمار سنگاکارا کو ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں،کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا ہونگے،نئے کپتان ٹیم کیلئے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔روی بوپارہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا مزا آئے گا،کرس گیل،کمار سنگا کارا اور بابر اعظم ٹیم میں اچھا اضافہ ہیں جبکہ راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک خواب تو حقیقت بن گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،کھیل کیلئے فٹ اور پرجوش ہوں،ہم ایک ٹیم اور ایک مقصد کیلئے ٹیم کا حصہ ہیں۔