پیرس (زاہد مصطفی اعوان) چیکنگ کا نیا نظام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یورپ آنے اور جانے والے تمام افراد کو ڈیٹا بیس کے تحت داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یورپین یونین میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز زیر غور رہی ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کا اصل خطرہ وہ شدت پسند ہیں جو اس وقت شام اور عراق میں لڑ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان یورپین جنگجوﺅں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہے جو یورپ میں داخل ہونے کے لیے جعلی شناخت کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسے افراد کی روک تھام کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج سے ہوائی اڈے، سمندر اور زمینی راستوں سے یورپ میں داخل ہونے والے تمام افراد چاہے وہ یورپین ہوں یا غیر یورپین انہیں شناخت کے شینگن انفارمیشن سسٹم اور انٹر پول کے نظام سے گزرنا ہوگا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نظام کے عائد ہونے کے بعد طویل قطاریں لگیںگی جس سے یورپ میں آنے والوں کو معمول سے بہت زیادہ انتظار کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Tag Archives: Security-
یکم مارچ کو تعطیل کا اعلان ہو گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای سی او سمٹ سیکورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ای سی او سمٹ کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ دورانِ سمٹ پاکستان آنے والے سربراہانِ مملکت، سربراہانِ حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ اٹھائیس فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔