Tag Archives: service hosp

وزیراعظم کے احکامات سے انکار…. مریضوں کو موت بانٹنے والے منظر عام پر

چناری(ویب ڈیسک ) وزےراعظم آزاد کشمےر کے آبائی ضلعی ہےڈ کوارٹر ہٹےاں بالا کا ہسپتال مرےضوں کی زندگےوں کو بچانے کے بجائے موت بانٹنے لگا وزےر اعظم آزاد کشمےر کے احکامات اےم اےس ہٹےاں بالا نے ماننے سے انکار کر تے ہوئے باولے کتوں کا شکار ہونے والے سرکاری ملازم سمےت تےن افراد کو انجکشن دےنے سے انکار کر دےا وزےر اعظم کے آبائی حلقہ کے مرےض در در کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ہوگے ۔تفصےلات کے مطابق گذشتہ روز سرکاری ملازم ساجد رشےد ولد عبدالرشےد خلجی پرائمری معلم ہائی سکول بٹنگی، چکوٹھی کے قرےبی گاوں (ناگنی ککےاں ) کے رہائشی ےاسےن ولد غلام حسےن اور اسکی زوجہ کو باولے کتوں کے کاٹنے کے بعد جب تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال ہٹےاں بالا پہچاےا گےا تو ہسپتال کے اےم اےس نے موقف اختےار کےا کہ ہسپتال مےں باولے کتوں کے کاٹنے کی وےکسےن موجود نہےں ہے باولے کتوں کا شکار ہو نے والے افراد مےڈےکل اسٹور سے وےکسےن خرےد کر لگوائےںہسپتال مےں وےکسےن ہونے کے باوجود اےم اےس کی جانب سے مرےضوں کو وےکسےن کی عدم فراہمی پر جب اےم اےس سے موقف پوچھا گےا تو انھوں نے انکار کر دےا اور جب اس حوالہ سے ڈی اےچ او ہٹےاں بالا سے موقف جا نا گےا تو ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال مےں وےکسےن سمےت تمام ادوےات موجود ہےںسےاسی اثر رسوخ پر تعےنات ہو نے والے اےم اےس نے غرےب عوام کو صحت کی سہولےات فراہم کر نے کے بجائے ان سے صحت کی سہولےات چھےننا شروع کر دی ہےںہسپتال مےں نہ ہی اےمرجنسی اور نہ ہی عام حالت مےں ادوےات مےسر ہےں ہسپتال مےں اگر کوئی مرےض بدقسمتی چلا جائے تو ٹھےک ہونے کے بجائے مذےد درجنوں امراض ہسپتال مےںگندگی کی وجہ سے تحفے مےں لےکر آتے ہےں ہسپتال مےں گائنی وارڈ مےں جگہ جگہ گندگی اور باتھ رومز کی حالت کو دےکھتے ہی انسان مزےد بےمارےوں کا شکار ہو جاتا ہے کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو نے والے افراد نے صحافےوں کو بتاےا کہ ہسپتال سے وےکسےن نہ ملنے کی وجہ سے ہمےں تےن ہزار دے کر باہر سے اےک انجکشن خرےدا پڑا ہے اب کورس پورا کر نے کے لےے مزےد انجکشن خرےدنے پڑےں گے سےاسی اثر رسوخ پر بھرتی ہونے والے اےم اےس خواجہ اظہر نے عوام کو صحت کی سہولتوں سے ےکسر محروم کر دےا جس کی وجہ سے غرےب عوام3000 روپے مہنگیے داموں وےکسےن خرےدنے پر مجبور ہےں اےک طرف سے حکومت کی جانب سے آزاد کشمےر مےں گڈگورننس کے دعوے ، اچھے اور اہل آفےسران کی تعےناتی کے بلندوبانگ دعوے کر نے کے اعلانات اور طفل تسلےاں عوام کو دی جا رہی ہےں جبکہ دوسری طرف وزےراعظم کے آبائی ضلع ہٹےاں بالا کے عوام مےں صحت کی بنےادی سہولےات سے ےکسر محروم ہےں عوام علاقہ نے مطالبہ کےا ہے کہ ہمےں اخبارات اور بےان بازی کی حد تک گڈگورننس نہےں چاہےے عملی کام نظر آنا چاہےے اگر عوام کو صحت جےسی بنےادی سہولےات مےسر نہےں تو پھر کےا گڈگورننس ہے عوام علاقہ نے مطالبہ کےا ہے کہ وےکسےن کے موجود ہونے ےا نہ ہونے کی تحقےقات کرائی جائےں اور وےکسےن کے موجود ہونے پر متعلقہ اےم اےس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے اس عہدے سے ہٹا کر کسی دےانتدار آفےسر کی تعےناتی عمل مےں لائی جائے بصورت دےگر عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائےں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ذمہ داران پر عائد ہو گی۔