اسلام اآباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف جہانگیر ترین کے 30 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جہانگیرترین کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر قرضے معاف کرانے کے جھوٹے الزام لگائے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ جہانگیر ترین نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر وزیر اعلیٰ کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھیجے گئے لیکن ان کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 12 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
Tag Archives: shahbazsharif
عمران خان کو 26ارب 54کروڑ کا نوٹس ….تحریک انصاف میں کھلبلی
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لگائے گئے الزامات پر عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 26ارب 54کروڑ روپے کا نوٹس بھجواﺅں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، عمران خان ماضی میں بھی کوئی ثبوت نہیں لاسکے،نیازی صاحب نے مجھ پر گھٹیا اور بے بنیاد الزامات لگائے یہ اسلام آباد نہیں پاکستان کو بند کرنا چاہتے ہیں، یہ سی پیک کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں، 2014ءمیں بھی یہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچا چکے ہیں، ان کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا جس کے باعث ایک سال ضائع ہوگیا ہے۔ 2نومبر کو دھرنے کی وجہ بھی یہی نظر آتی ہے، وزیر اعظم نے خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے،اس فیصلے کے بعد ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی تو یہ میری طرف دوڑ پڑے، سپیڈ پنجاب سے ان کو تکلیف ہے، مجھ پر جتنے الزامات لگے ایک دھیلے کا ثبوت نہیں پیش کیا گیا ہے، عمران خان نے کہا کہ جنگلا بس میں 75ارب روپے خرچ کیے گئے میں نے کہا ثبوت لاﺅ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن 35ارب روپے کرپشن کے بھی ثابت نہ کرسکے، شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے112ارب روپے بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پلڈاٹ نے ہمارے کام کی تعریف کی ہے اور عوام نے سروے میں پنجاب حکومت کی گورننس کو سراہا ہے، اس بات کی ان کو تکلیف ہے، میرے خلاف آج نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے، جاوید صادق کو میرا فرنٹ مین ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کا خزانہ بھرنے کیلئے ہر بندے سے ملتا ہوں تو کیا سبھی میرے فرنٹ مین ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جاوید صادق میرے پرانے جاننے والے ہیں،یہ 1998ءارفع کریم ٹاور کا ٹھیکہ پر ویز الٰہی کے دور میں دیا گیا، اس ٹاور کا ٹھیکہ جاوید صادق صاحب کی کمپنی کے پاس تھا،میں نے رنگ روڈ کے ٹھیکے میں بڈ کرنے کا کہا ہے لیکن ان کو ٹھیکہ نہیں ملا تھا،اگر فرنٹ مین ہوتا تو کنٹریکٹ ملتا۔آج 26ارب روپے ہرجانے کا اعلان کروں گا،عمران خان جو کاغذ لہرا رہے ہیں وہ دکھائیں اس میں کیا ہے،سی پیک رکا تو نقصان عوام کا ہوگا لیکن یہ تو براﺅن مین ہیں ان کا کچھ نہیں بگڑے گا، ان کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں، قرض معاف کرانے والے شخص امیر ترین آدمی بن گیا، دوسری طرف غریبوں، یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والا امیر آدمی بنا بیٹھا ہے۔ عمران خان مخالفت میں پاک چین دوستی کو بھی بھول گئے ہیں، یہ لوگ منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتے، خدا کی قسم اگر کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہوجائے قیامت تک مجھے معاف نہ کرنا،صرف مجھے ہی نہیں میرے بچوں کو بھی معاف نہ کرنا ہے، نہ جانے آپ نے لیڈری کہاں سے سیکھی ہے میں عمران خان کے کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا، میں عدالت میں جارہا ہوں، جواب آئے نہ آئے میں عدالت جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا ہے میں عدالت سے ہاتھ جوڑ کر استدعا کرتا ہوں کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کی جائے۔میرے خلاف فیصلہ آیا تو سزا عوام تجویز کریں گے،میں نے پہلے کبھی نہیں کہا کہ عدالت جارہا ہوں،انہوں نے کہا ہے کہ چین کی دریا دلی ہے کہ وہ 50ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں مکمل کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہاہے کہ آج عمران خان نے نیا شوشہ چھوڑ دیا کہ جاوید صادق میرا فرنٹ مین ہے جبکہ جاوید صادق نے رنگ روڈ کے ٹھیکے کیلئے چینی کمپنی کی جانب سےبو لی لگائی لیکن انہیں ٹھیکہ نہیں دیا گیا اگر میرے فرنٹ مین ہوتے ٹھیکہ انہیں دیا جانا چاہیے تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ پلڈاٹ نے ہمارے کام کی تعریف کی ہے اور عوام نے سروے میں پنجاب حکومت کی گورننس کو سراہا ہے،اس بات کی ان کو تکلیف ہے،میرے خلاف آج نیا شوشہ چھوڑا گیا کہ جاوید صادق میرا فرنٹ مین ہے ،جاوید صادق کو 1998ءارفع کریم ٹاور کا ٹھیکہ پر ویز الٰہی کے دور میں دیا گیا، اس ٹاور کا ٹھیکہ جاوید صادق صاحب کی کمپنی کے پاس تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے رنگ روڈ کے ٹھیکے میں جاوید صادق نے چینی کمپنی کی طرف سے بڈ دی لیکن انہیں ٹھیکہ نہیں دیا گیا ،اگر یہ میرے فرنٹ مین ہوتے تو انہیں ٹھیکہ ملنا چاہیے تھا۔ان کا کہناتھا کہ جاوید صاد کو پرانا جانتاہوں ،چینی کمپنیوں کے لوگوں سے دن رات ملتا ہوں،ہاتھ ملاتاہوں،کھانا کھلاتاہوں،فرنٹ مین کی تصویریں دکھا کر گول دائرے لگائے گئے۔پاکستان کا خزانہ بھرنے کیلئے ہر بندے سے ملتا ہوں تو کیا سبھی میرے فرنٹ مین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادایئرپورٹ کے ٹھیکے کاپنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور فورٹ منرو ویلفیئرسٹی کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی دل و جان سے عزیز ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی ، خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح بہبود کو فوقیت دی ہے۔ رواں مالی سال جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے متعدد میگاپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے 138 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ میٹرو بسوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید ، تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی 5 تحصیلوں میں 80 سے زائد جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد، اتفاق اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا حقیقی پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، اتفاق اور اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے موچی دروازے میں گھر کی چھتیں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ چھتیں گرنے کے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔