دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی گھٹنے میں تکلیف باعث کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔پی ایس ایل تھری فائنل کا پہلا کوالیفائر اتوار کو دبئی میں ہوگا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لے گی، ناکام ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا جو لاہور میں المنیٹر ون کی فاتح سائیڈ سے ٹکرائیں گے، المنیٹر ون کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
Tag Archives: Shahid Afridi
”لالہ“ نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ توڑدیا
لاہور( این این آئی)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ ختم کرتے ہوئے کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں افغانستان کی حکومت، مسلم یار صاحب اور سپنگر ٹائیگرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے وہاں کھیلنے کی دعوت دی تاہم میں فیملی ایشوز کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی تھی۔ چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق شاہد آفریدی ریٹائر ہو چکے ہیں اب وہ عالمی لیگز کھیلنے کے لئے آزاد ہیں۔ انہیں بورڈ کے این او سی کی ضرورت نہیں ۔ آفریدی نے اس سے قبل پیغام میں افغان لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا اور ورلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر مصباح الحق، یونس خان اور اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی تھی تاہم اب انہوں نے افغان لیگ میں کھیلنے سے معذرت کی ہے جس کے بعد توقع ہے کہ وہ الوداعی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی نے افغان بورڈ سے کشیدہ تعلقات پر قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے مصباح الحق اور عبد الرزاق سمیت متعدد کرکٹرز بورڈ کی اس پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ آفریدی نے لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں کھیلتے ہیں پاکستان ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ہمپشائر کے لیے ایک شاندار سنچری بھی سکور کی تھی۔
ٹیم پاکستان کی جیت پر آفریدی کا زبردست پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ سرفراز اینڈ کمپنی نے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کارنامے کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔سابق کپتان کا مزید کہناتھاکہ امید نہیں تھی پاکستان جیت جائے گا ، سب نے ناقابل یقین پرفارمنس دی اور جس طرح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال ہوا وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کامائنڈ سیٹ اب تبدیل ہوچکا ہے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کھیلنا ضروری ہوگیا، اب بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔آفریدی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے شائقین کی نوک جھونک کرکٹ کا کریز بڑھاتی ہے،پہلے وہ جیت رہے تھے تو ہم نے برداشت کیااور اب ہم جیتے ہیں تو وہ برداشت کریں۔
شاہد آفریدی کابڑا مسئلہ حل ہو گیا
کراچی(ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی کامیابی ہے ، تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں کامیابی ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ گرا¶نڈ کو شادیوں کے لیے نہیں بلکہ کرکٹ کیلئے استعمال ہونا چاہیے واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے گرا¶نڈ کے لیے جگہ مانگی ہے لیکن حکومت نے مجھے زمین دینے سے انکار کیا جس کے بعد اب حکومت نے شاہد آفریدی کو زمین دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجم سیٹھی نے سنائی آفریدی کے متعلق بڑی خوشخبری
کراچی (ویب ڈیسک )آل راو¿نڈرشاہدآفریدی کے گلے شکوو¿ں کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ٹوئیٹ میں انکے شایان شان فیئرویل دینے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلے شکووں کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈرکی آوازسن ہی لی۔شاہدآفریدی کونہ صرف چیمپنز ٹرافی کاسفیربننے پرمبارکباددی بلکہ ان کے شایان شان فیئرویل بھی دینے پرٹوئیٹ بھی کرڈالا نجم سیٹھی کہتے ہیں ہم منتظرہیں لالاکہ وہ ان سے ملاقات کریں جوانہوں نے ان سے وعدہ کیاتھا۔گزشتہ روزہونیوالی پریس کانفرنس میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی پر خوب گرجے برسے ان کاکہناتھاکہ انہیں پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں فینز کا پیار ان کے لیے کافی ہے۔