Tag Archives: sheroo.jpg

”شیرو“ پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے سبزی منڈی کے آڑھتی حافظ مقصود بٹ سمیت تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں اشتہاری معراج دین عرف شیرو کو گرفتار کرلیا جبکہ مصطفی آباد میں مسافروں سے بھری بس کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانش دو سال بعد گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف۔ بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے علاقہ سبزی منڈی میں ڈیڑھ سال قبل ملزم معراج دین عرف شیرونے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا تھا جس کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شیرو کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ قصور کے لاقہ مصطفی آباد للیانی بس مسافروں کو لوٹنے والے ملزم دانش سے مزید تفتیش جاری ہے۔