ابو ظبی (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم (75لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کی وفاقی عدالت نے عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پامالی کرنے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا ہے۔عدالت نے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فحش مواد کرنے کی مجرمہ کو 250.000 درہم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون پر جرمانے کی رقم پاکستانی کرنسی میں 75 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملکی سائبرکرائم مجرمہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی، مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے جسے وہ غیر اخلاقی مواد کی شیئرنگ کے لیے استعمال کرتی تھی، سائبر کرائم سیل نے مسلسل نگرانی کے بعد خاتون کو گرفتار کرکےاس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
Tag Archives: social media
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز بند
کراچی(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا سروسز بند ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک اور ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا سروسز کو انٹرنیٹ براؤزرپربند کردیاگیا جب کہ براڈ بینڈ کے ذریعے چلنے والے چینل بھی بند کردئیے گئے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کے باعث ملک بھر میں صورتحال نہایت کشیدہ ہوگئی ہے، جس کے باعث پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے بھی تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کرکے نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اب ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹرسمیت تمام سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں احتجاج کے باعث کریم اوراوبر کی سروس بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا جرائم کا گڑھ بن گیا ۔۔۔سنسنی خیز انکشاف
لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم میں ہوش ربا اضافہ‘ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کو قوانین میں ترامیم اور سزاﺅں میں اضافے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں بے تحاشا اضافے نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکا کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔ یکم جنوری 2017ءسے اب تک صرف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کو فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر جرائم کی دو ہزار دو سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ان خواتین نے مختلف ملزمان کے خلاف شکایات کی ہیں جو انہیں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز یا پھر ان کی جعلسازی سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلک میل کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سائبر کرایم پر قابو پانے کے لئے پنجاب سمیت ملک بھر کے ڈائریکٹر سے تجاویز طلب کر لی تھیں۔ سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے پنجاب نے سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے اور کمپیوٹر کی مدد سے تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے اس جرم کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی ایف آئی اے سے یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ان ملزموں کی سزا میں اضافے کے لئے بھی پارلیمنٹ کو سفارشات بھجوائی جائیں تاکہ ایسا جرم کرکے خواتین کی زندگی کو برباد کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔
سوشل میڈیا پر پاک بھارت فائنل ٹاپ ٹرینڈ ،ہندوستانی صارفین نے ہاتھ جوڑ لئے
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد باپ، بیٹے کا معاملہ شروع کرنے والے بھارتیوں نے ہی اب پاکستانی شائقین کے سامنے ہاتھ جوڑنے شروع کر دئیے ہیں۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ کر درخواست کی ہے کہ اب یہ سب کچھ بند کر دیا جائے۔فائنل میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ لوگوں مہربانی کر کے اب یہ کہنا بند کر دو کہ باپ کون ہے اور بیٹا کون ہے۔ سب کا مالک ایک وہ اوپر والا ہے۔ بھارتیو اور پاکستانیو، اب بس کر دو۔لگتا ہے کہ ہربھجن سنگھ میچ میںشکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بوکھلا گئے ہیں اور یہ درخواست کی ہے کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر وہ اس میچ سے پہلے ہی وریندر سہواگ اور رشی کپور کو ہی سمجھا دیتے جنہوں نے یہ سارا معاملہ شروع کیا تھا اور اب منہ چھپانے کیلئے جگہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔
سوشل میڈ یا پر گستخانہ مواد پھیلانے والے افراد کی شناخت ….تہلکہ خیز خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز اور گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کی شناخت اور مواد پھیلانے والے افراد سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ایف آئی اے عہدیداروں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا کہ ادارے نے گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کو بند کرنے کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیس بک کو باضابطہ طور پر درخواست بھی بھیج دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فوری طور پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو بند کرنے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کی ہدایات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے پھیلا سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے والے 11 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی نے انٹرپول سے بھی مدد طلب کرلی ہے، کیوں کہ ان میں سے کچھ افراد کے ملک میں نہ ہونے کے اشارے ملے ہیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایات دیں کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے عناصر کی شناخت کے لیے خفیہ ایجنسیز سے بھی مدد لی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واشنگٹن کے سفارت خانے میں تعینات ایک سینیئر سفیر کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرنے اور امریکی رائٹ ٹو انفارمیشن قوانین کے تحت گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کی معلومات حاصل کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ حکومت اس معاملے پر قانون دان فرخ کریم کی خدمات بھی حاصل کرے گی جو معاملے کو عالمی عدالتی فورمز پر اٹھائیں گے، جس کے ذریعے فیس بک پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے مواد کو ہٹانے کے لیے دبا ڈالا جائے گا۔بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کو ہٹانے کو یقینی بنائے گا۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد فتنہ اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے لیکن سوشل میڈیا کو بند کرنا پاگل پن ہو گا، اگر اسے بند کیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، کیونکہ یہ 21ویں صدی کا انقلاب ہے۔ جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گستاخانہ مواد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ معاشرہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروا ئی ہونی چاہئے، لیکن سوشل میڈیا کو بند کرنا بیوقوفی ہو گی۔ لوگوں کی آواز بند کرنے سے پانامہ پر بات بند نہیں ہو سکتی۔ سوشل میڈیا اکیسویں صدی کا انقلاب ہے‘ حکومت سوشل میڈیا بند کرنے کا سوچے بھی نہیں، ہماری سڑکوں پر آنے کی پریکٹس پوری ہے۔
سوشل میڈیا کے استعمال انسانی زندگی ہر خطرناک اثرات ….حیرت انگیز رپورٹ
کراچی(خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا کا استعمال صارفین پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ صارفین کی صحت اور نفسیات پر سوشل میڈیا کے اثرات کے موضوع پر ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ لوگوں کو سماجی میل ملاپ سے دور کر رہا ہے۔ امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور پنٹریسٹ جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک دن میں دو گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک فرد میں سماج سے الگ تھلگ ہونے کے امکانات دگنے ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول ترین پاکستانی کرکٹرز
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 مشہور کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پرسرگرم ہیں۔ شاہد آفریدی اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں جو فیس بک اور ٹو ئٹر کے ذریعے ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سعید اجمل ہیں۔وسیم اکرم تیسرے ،شعیب اختر چوتھے ،احمد شہزاد پانچویں ،یونس چھٹے ،مصباح ساتویں ،شعیب ملک آٹھویں ،اظہر علی نویں اور وہاب ریاض دسویں نمبر پر ہیں۔