Tag Archives: social media.jpg

پاک فو ج کیخلاف کام کرنے والے 33افراد کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے جن میں 33افراد شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاک فوج اور آرمی چیف پر تنقید کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ‘ لاہور‘ وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات میں ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق طے کرے گا۔