وزارت داخلہ کی جانب سے پی سی بی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جاری کیے جانے والے خط میں لاہور میں 29اکتوبر کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کیلیے گرین سگنل دیتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ میچ کو براہ راست نشر کرنے کیلیے ا?نے والے 17 بھارتی براڈ کاسٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے بھی گرین سگنل دیا جا چکا جب کہ اس حوالے سے این اوسی پیر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویڑن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سری لنکن ٹیم کو لاہور میں صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا،ٹیموں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج اور رینجرز سے مدد لی جائے گی۔ا?ئی جی پنجاب عارف نواز نے دیگر اضلاع سے افسروں و اہلکاروں کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔6 ڈی پی اوز، 30ڈی ایس پیز،الیٹ فورس کی 100 ٹیمیں بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50پی سی ریزروز اور 150ریزروز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام افسران و اہلکاروںکو27اکتوبر تک لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔وتماشائیوں کو 38 اسپیڈوبس اور30 کوسٹرز پر مشتمل شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 20 اور نجی ہوٹل میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال 27 اکتوبر کو فعال کردیے جائیں گے، اسٹیڈیم میں سیاسی نعرے بازی پر پابندی ہوگی۔
Tag Archives: SPORT
سال کا بہترین معرکہ ….دنیا کے بہترین کرکڑز لاجواب
لاہور(ویب ڈیسک) سابق کرکٹرز نے پاک آسٹریلیا معرکے کو سال کا بہترین ٹیسٹ قرار دے دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، ٹیم آخری گیند تک لڑے تو ہار میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف گرین کیپس کی ایسی کارکردگی نہیں دیکھی،شعیب اختر نے کہا کہ نتیجہ جو بھی تھاآپ چیمپئن ہو۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی حیران کن کارکردگی نے دنیا بھر کے سابق کرکٹرز کو ستائش پر مجبور کردیا، بیشتر نے اسے سال کا بہترین میچ قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ باصلاحیت اسد شفیق کی کمانڈ میں گرین کیپس نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جب ٹیم آخری گیند تک لڑے تو ہار میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، کھلاڑیوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے آج سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ایسی کارکردگی نہیں دیکھی، نتیجہ جو بھی ہو لیکن ٹیم نے خوب جان لڑائی اور کینگروز کے پسینے چھڑا دیے، گرین کیپس کو اگلے میچز کیلئے اعتماد حاصل ہوگیا ہے،میزبان ٹیم کو اچھی طرح اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ان کیلئے فتوحات کا سفر آسان نہیں ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوگئی تھی لیکن مہمان ٹیم دبا ﺅمیں کھیلتے ہوئے ایساکارنامہ کرنے کے قریب تھی جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس کو تاریخی فائٹ بیک قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ مشتاق احمد نے کہا کہ بلاشبہ میچ کو سال کا بہترین ٹیسٹ کہا جا سکتا ہے، مہمان ٹیم نے دبا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شعیب اختر نے پاکستانی کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نتیجہ جو بھی تھا،آپ چیمپئن ہو۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم سوان نے کہا کہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں حیران کن کھیل کا مظاہرہ کیا، میں پاکستان ٹیم کا مداح ہوں۔