میلبورن( ویب ڈیسک)کرکٹ میں ڈی آر ایس سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد کئی مرتبہ کھلاڑی غلط فیصلے کا شکار ہونے سے بچے تو متعدد مرتبہ امپائروں کو اپنے غلط فیصلے تبدیل کرنا پڑے لیکن کئی ٹیمیں ایسی ہیں جو اس سہولت سے صحیح طریقے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں جن میں سے ایک پاکستانی ٹیم ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی ڈبل سنچری کے جواب میں آسٹریلیا نے ڈویاڈ وارنر کی 144 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دو وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے۔تاہم ڈی آر ایس کے معاملے میں ہمیشہ سے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلین اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے ایک ایسی گیند پر ڈی آر ایس کا استعمال کیا جس کا کوئی یقین نہیں کر سکتا۔آسٹریلیا کا اسکور تین رنز تھا کہ عامر کی ڈیوڈ وارنر کو کرائی گئی ایک گیند بلے کے انتہائی دور سے ہوتی ہوئی وکٹ کیپر سرفراز تک پہنچی جنہوں نے کیچ کی اپیل کردی۔گیند بلے کے اس حد تک دور سے گزری کہ محمد عامر نے اپیل کرنے کی زحمت بھی نہ کی لیکن سرفراز اپنی بات پر مصر رہے اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ان کے پرزور اصرار پر ریویو لے لیا۔اس فیصلے پر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ساتھ کمنٹیٹرز بھی حیران پریشان نظر آئے اور جب تھرڈ امپائر سے رجوع کیا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ گیند عارنر کے کے بیٹ کے کافی دور سے گئی تھی۔اس وقت وارنر دو رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں بعد میں 144 رنز کی اننگ کھیلی۔
Tag Archives: Sports
با کسنگ ڈے ٹیسٹ….پاکستان کی حکمت عملی کیا ہو گی
میلبورن (ویب ڈیسک)میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟کپتان مصباح الحق نے حکمت عملی بنالی ہے مگر حتمی ٹیم کے حوالے سے بتانے سے گریز کرگئے ۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کا حتمی اعلان(آج) میچ سے قبل کریں گئے ۔میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر گرین شرٹس نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی،پاکستان ٹیم کا یہ چوتھا تربیتی سیشن تھا،قومی ٹیم نے پہلے 3 سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔پریس کانفرنس کے دوران کپتان مصباح الحق نے حتمی الیون کا اعلان کئے بغیرمختلف کھلاڑیوں کے حوالے اظہار خیال کیا۔ان کا کہناتھاکہ محمد عامر اچھی باولنگ کررہا ہے،عمران خان نے ہرجگہ اچھا پرفارم کیا، سہیل خان محنت کررہا ہیں نئی گینداچھی کرتاہے ریورس سوئنگ بھی کرسکتا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ آئی سی سی ایوارڈملنے میں ساتھی کھلاڑیوں کابھی ہاتھ ہے، کل کے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرنے کیلئےپراعتماد ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ میلبورن ٹیسٹ میں بھی برسبین ٹیسٹ والی ٹیم ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میلبورن ایک خاص وینیو ہے ہر کوئی اچھا کھیلنا چاہتا ہے، باکسنگ ڈے پراچھا پرفارم کرنے لیے پراعتماد ہیں۔
میلبورن ٹیسٹ….وکٹ کس کا ساتھ دے گی….سابق کر کٹر کا انکشاف
میلبورن (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ میلبورن کی وکٹ اچھی اور سخت نظر آرہی ہے جو کارکردگی دکھانے کیلئے بہتر ثابت ہوگی،وکٹ یاسر شاہ کیلئے ساز گار ہوگی ،بالرز کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ(ایم سی جی)کی مشکل وکٹ پرروایتی گیند سے سیریز کے دوسرے میچ میں واپسی کیلئےپرعزم ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا گیا تھا جہاں گلابی گیند استعمال کی گئی تھی جبکہ پاکستان کو 39 رنز سے شکست ہوئی تھی۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ ‘یہ وکٹ اچھی اور سخت نظر آرہی ہے جو کارکردگی دکھانے کے لیے بہتر ثابت ہوگی’۔ان کا کہنا تھا کہ بالرز کو سخت محنت کرنا ہوگی لیکن ہم انھیں شروع میں ہی مشکل میں ڈال سکے اور گیند بھی ریورس سوئنگ ہوئی تو مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس کچھ کرنے کا موقع ہوگا۔پاکستانی بیٹنگ کوچ کا خیال ہے کہ میلبرن کی وکٹ یاسر شاہ کے لیے سازگار ہوگی جنھیں گزشتہ میچ میں دفاعی باﺅلنگ کرنے پر شین وارن کی تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔فلاور نے کہا کہ ‘امید ہے کہ میچ کے اختتام پر یاسر مزید بہتری کے ساتھ سامنے آسکتے ہیں’۔دوسری جانب آسٹریلیا کے بلے باز عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے میچ کی دوسری اننگز کی کارکردگی کو میلبورن ٹیسٹ میں شاید برقرار نہ رکھ سکے کیونکہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے لیکن ہم اس وقت فاتح ہیں’۔واضح رہے کہ میلبورن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سات افراد کی گرفتاری کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گرانڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔پولیس کے چیف کمشنر گراہم ایشٹن نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور اہم مواقعوں پر اضافی پولیس تعینات کی جائے گی۔گرفتار افراد کرسمس کے دن سینٹ پال کی تھیڈرل اور فیڈریشن اسکوائر کے اطراف میں واقع میلبرن کے فلنڈر اسٹریٹ ٹرین اسٹین پر حملے کی منصوبے بندی کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور کرسمس سمیت کئی اہم ایونٹس منعقد ہوں گے اور اسی لیے ہم اضافی احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میلبرن کرکٹ گرانڈ میں 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔
دوسرے ٹیسٹ میں ریکارڈ بنانے کیلیے تیار
میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں۔توقع ہے کہ ڈیوڈ وارنرپاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنگ میل عبور کر لیں گے جس کے بعد وارنر یہ اعزاز پانے والے 19ویں آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے۔وارنر نے 2011میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اوران کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 59 میچز کی 108 اننگز میں 4949 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 16 شاندار سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔قوی امکان ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والےدوسرے ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کرلیں گے۔کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13 ہزار 378 رنز بنا رکھے ہیں۔
امپائر کے فیصلے پر برہمی کااظہار ….سپر سٹار پر بھاری سزا عائد
کراچی ( ویب ڈیسک )نوجوان پاکستانی بلے باز احمد شہزاد پر ڈومیسٹک میچ میں امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک کے کپتان احمد شہزاد نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کی جس پر میچ ریفری انیس الرحمان ٹیم مینجمنٹ کو اس فیصلے سے مطلع کیا اور ان پر 20 ہزار روہے جرمانہ عائد کردیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ بلکہ اس سے قبل بھی اس سیزن میں دو مرتبہ خراب رویہ اختیار کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے گئے احمد شہزاد کو فارم حصول میں ناکامی کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے قومی ٹیم میں بھی ان کی سلیکشن پر غور نہیں کیا جا رہا۔
ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری
دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی اجارہ داری برقرار ہے اور یونس خان کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے ایشوین کا پہلا نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پہلے، ھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیئرز چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، پاکستان کے یونس خان آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ چنائی ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رویندرا جدیجہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ ساتویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور پاکستان کے یاسر شاہ دسویں نمبر پر ہیں۔
مزاحمت کی نئی مثال قائم
برسبین(ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں آخری 4 پاکستانی بیٹسمینوں نے مزاحمت کی نئی مثال قائم کردی، ہدف کے تعاقب میں230رنز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،اس مرحلے پر 3ففٹی شراکتوں کا بھی پہلا موقع ہے۔تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کے آخری 4 بیٹسمین 230 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے جو ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے لارڈز ٹیسٹ 2002 میں 227 رنز بنائے تھے، پاکستان نے مذکورہ 4 وکٹیں گنوانے کے سفر میں 3 ففٹی شراکتیں قائم کیں،ایسا موقع بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار آیا، پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی اور دوسری اننگز میں 308رنز کے فرق کی تیسری بڑی مثال قائم کی، برج ٹاون ٹیسٹ 1957میں گرین کیپس نے پہلی باری میں 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری میں حنیف محمد کی یادگار ٹرپل سنچری کی بدولت 8 وکٹ پر 657 رنز بنائے تھے، یہ ایک ہی میچ کی دو اننگز کا سب سے بڑا فرق تھا۔اسد شفیق 137 رنز کے ساتھ گابا اسٹیڈیم میں چوتھی اننگز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے، اس سے قبل سنیل گاوسکر 1977/78 اور شیرون کیمپ بیل 1996/97 میں 113،113 رنز بناچکے ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں کسی بھی نمبر 6 یا بعد کے بیٹسمین کی جانب سے یہ تیسری بڑی اننگز ہے، سب سے زیادہ اسکور ایڈم گلگرسٹ نے ساتویں نمبر پر کھیلتے ہوئے بنایا، انھوں نے پاکستان کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ 1999 میں ناقابل شکست 149 رنز سکور کیے تھے، ڈینیئل ویٹوری نے کولمبو ٹیسٹ 2009 میں آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 140 رنز بنائے۔آسٹریلوی ٹیم گابا اسٹیڈیم میں آخری بار 1988 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی، جس کے بعد اب تک 28 ٹیسٹ میں ناقابل شکست ہے، اس دوران کینگروز نے یہاں 22 معرکوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 ڈرا ہوئے۔
ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے کو حوالات کی سیر کرنا پڑگئی
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اسکول کرکٹ میں 1009 رنزکی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کرنے والے پرانیو دھنوادے کو گراو¿نڈ میں ہیلی پیڈ پر اعتراض کرنے کی وجہ سے حوالات کی سیر کرنا پڑگئی۔کلیان میں ایک وزیرکی آمد کے لیے اسٹیڈیم میں ہی ہیلی پیڈ بنادیا گیا تھا جب دھنوادے وہاں پر اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار نے انھیں منع کیا جس پر وہ بولے کہ میدان میں نہیں کھیلیں گے تو کہاں جاکر کھیلیں، جس پر بحث ہوئی اور چند دوسرے پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے جب دھنوادے نے ان سے کھیلنے کے میدان میں ہیلی پیڈ بنانے کا اجازت نامہ مانگا تو انھیں پکڑ کر تھانے لے گئے تاہم بعد میں وارننگ دیکرچھوڑ دیا، معاملہ ٹی وی چینلز میں آنےپر مذکورہ وزیرکو سڑک کے ذریعے کلیان آمد پر مجبور ہونا پڑا۔
ٹیسٹ کر کٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم
برسبین(ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیل اینڈرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے نمبر 7سے اور اس کے نیچے کے بلے بازوں نے چوتھی اننگز میں کم سے کم 50رنز کی شراکت داری قائم کی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے ۔
دنیا کے دس حیرت انگیز اور دلچسپ کھیل
لندن(ویب ڈیسک)کھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی موثر کردار ادا کرتے ہیں دنیا بھر میں کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے لیکن کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن سے لوگ تاحال لا علم ہیں ، ایسے ہی دس حیرت انگیز کھیلوں کی تفصیل درج زیل ہے۔فن لینڈ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا کھیل کافی مقبولیت اختیار کر گیا ہے جس کے دوران ہزاروں جوڑے شرکت کرتے ہیں ، اس سلسلے میں نارتھ امریکن وائف کیرنگ چیمپئن شپ بھی منعقد کی جاتی ہے۔دوسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل میں شطرنج باکسنگ آتا ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں باکسرز گیارہ راﺅنڈز پر مشتمل شطرنج میں حصہ لیتے ہیں اور ساتھ باکسنگ بھی کرتے ہیںتیسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل چیز رولنگ ہے جوکہ انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اس کھیل میں پہاڑی کی ڈھلوان پر چیز کی بڑی مقدار گرا دی جاتی ہے اور شرکا کو نیچے اترنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے پہلے پہنچنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔حیرت انگیز کھیلوں میں ایکسٹریم ایروننگ چوتھے نمبر پر ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں کھلاڑی ایک میز پر سر کے بل کھڑے ہوکر اپنے کپڑوں کو استری کرتا ہے۔ایگ تھراﺅنگ (انڈوں کو پھینکنا)پانچواں حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا ایک دوسرے کو انڈے کیچ کراتے ہیں ، اس سلسلے میں سالانہ ورلڈ ایگ تھراﺅنگ چیمپئن شپ انگلینڈ میں منعقد کی جاتی ہے۔انڈر واٹر ہاکی دنیا کا چھٹا حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا سطح سمندر کے نیچے گہرے پانی میں ہاکی کھیل کا منفرد مظاہرہ کرتے ہیں ، انڈر واٹر ہاکی کی پہلی چیمپئن شپ 1980 میں کھیلی گئی تھی۔شن ککنگ حیرت انگیز کھیلوں میں ساتویں نمبر پر ہے جس کے دوران حریف ایک دوسرے کی ٹانگ کی پنڈلی پر کک کرتے ہیں جو پہلے زمین پر گرتا ہے وہ ہار جاتا ہے۔ٹوئی ریسلنگ حیرت انگیز کھیلوں میں آٹھویں نمبر پر ہے جس میں دو حریف ایک دوسرے کے پاﺅں کی انگلیوں سے زور آزمائی کرتے ہیں۔سیپاک ٹیکرا کو حیرت انگیز کھیلوں میں نواں نمبر دیا گیا ہے یہ کھیل والی بال سے مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کھیل میں بازوں کے علاوہ کھلاڑی ہر جسم کے سب حصوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔