Tag Archives: spring season in lahore

ماہرین ماحولیات کا خوفناک انکشاف،پاکستان بارے بُری خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چند سالوں میں پاکستان موسم بہار سے محروم ہو جائے گا‘ محکمہ موسمیات اسلام آباد نے خوفناک انکشاف کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ایک تحقیق میں یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے خطرناک اثرات پاکستان میں موسم اور آب و ہوا پر خطرناک اثرات مرتب کر رہے ہیں جس کے اثرات پاکستان سمیت خط استوار پر موجود دیگر ممالک پر بھی پڑیں گے۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کی رپورٹ میں وارننگ جاری کی گئی ہے کہ پاکستان میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور آنے والے سالوں میں ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کا ثبوت 2016ءکے چند گرم ترین مہینے ہیں۔ ماہرین نے رواں ماہ کے آغاز سے ہی صبح کے اوقات میں 25ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے جس کے بعد نتیجہ اخذ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ملک میں مزید موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ صدی کے مقابلے میں گزشتہ ایک سال میں درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں کا عندیہ دے رہا ہے اور اس سے ملک کا معاشی اور زرعی ڈھانچہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیاں