Tag Archives: sunny-leone

ایک سال کے اندر3بچے

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ ایک سال کے اندر  تین بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر ماں بن گئیں اس بار ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سنی لیون نے اپنے ماں بننے کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ دونوں بچوں اشر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے ساتھ ان کا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہم دونوں تین بچوں کے والدین بن کر بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس باہمی رضامندی سے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کانام نشا کور رکھا گیا تھا۔ تاہم اس بار ان دونوں نے  بچے گود لینے کےبجائے سروگیسی کے ذریعے دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا جس کی تصدیق سنی لیون نے ٹویٹر پرکی اور کہا یہ دونوں ہمارے حقیقی بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا خدا نے ہمیں سروگیسی کے ذریعے دو ننھے فرشتوں سے نوازا ہے جس کے بعد ہمارا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہمارے بچے اس دنیا میں کئی ہفتوں قبل آئے تھے لیکن یہ دونوں ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی برس سے زندہ تھے۔

”کیا عمران خان حکومت بنا پائیں گے یا نہیں “ چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار “میں معروف کالم نگاروں کی اہم رائے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کا شفاف نہ ہونا ایک المیہ ہے، یہاں ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوا دیا جاتا ہے۔ آصف زداری کو اس وقت کیوں یاد آیا ہے کہ انہیں دوبار قتل کرانے کی کوشش کی ۔ افسوس کہ ہم تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔ پیپلزپارٹی کی صورتحال یہ ہے کہ اسے بیگم نصرت بھٹو کی برسی تک یاد نہیں ہے جنہوں نے بڑی بہادری اور جرا¿ت سے آمر کے دور میں پارٹی کا شیرازہ بکھرنے سے بچایا۔ امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سب سے زیادہ زور ایران کے خلاف خلیجی ممالک کے اتحاد پر دیا اس خلیجی اتحاد کے ضمن میں ہی سعودی عرب قطر سے مذاکرات پر راضی ہوا ہے۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ شام اور یمن میں ایران کے کردار کو کسی طرح ختم کر دیا جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل نے عالم اسلام کو اکٹھا کیا جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا بھی پڑا تاہم وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ معروف تجزیہ کار سجاد بخاری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمپین شروع کر دی ہے۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے بھی سیٹیں حاصل کریں نظر بھی آتا ہے کہ الیکشن میں کوئی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف کی وکٹ کسی اور نے گرائی یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ یہ کبھی شفاف مینڈیٹ لے کر بھی سمبلی میں آئے ہیں۔ ن لیگ نے تو پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا ہے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد پارلیمنٹ کا کورم بھی پورا نہیں ہو رہا۔ ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اب تو کیسز ٹرائل کورٹ میں ہیں اب شریف خاندان ثبوت کیوں پیش نہیں کر دیتا بیگم نصرت بھٹو ایک بہادر اور عظیم رہنما تھیں۔ امریکہ پوری کوشش کے باوجود ایران کو تنہا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ دیکھنا ہو گا کہ کون سے مسلمان ممالک عالمی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ معروف صحافی سعید اظہر نے کہا کہ اس وقت اکثریتی جماعت نشانہ ہدف ہے۔ نوازشریف کی وکٹ عمران نے گرائی یا کسی اور نے یہ بات متنازع ہے۔ امپائر بھی متنازع ہے۔ ملک میں نیچرل انصاف پر مبنی الیکشن ہوئے تو عمران خان حکومت نہیں بنا سکیں گے۔ چودھری نثار اور شہباز شریف پارٹی سے الگ ہو کر دیکھ لیں مگر یاد رکھیں کہ پیپلزپارٹی سے 6 پارٹیاں بنی تھیں۔ بینظیر بھٹو نے جن کے ہاتھوں سخت تکالیف اٹھائیں انہی کے ساتھ جمہوریت اور ملک و قوم کی خاطر بیٹھ کر میثاق جمہوریت کیا۔ موجودہ وقت میں تو میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کی ضرورت تھی۔ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کو کمزور کیا اب اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی سے ایسے بیانات دلوائے جا رہے ہیں جو اس کی جمہوری تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں۔ نوازشریف کے پاس ایک آپشن باقی ہے کہ قوم سے براہ راست خطاب کریں اور ماضی میں کئے تمام غیر جمہوری اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لیں۔ بیگم نصرت بھٹو ایک عظیم اور دلیر خاتون تھیں جنہوں نے بڑی زبردست انسانی خدمات بھی انجام دیں، تاریخ میں عدلیہ کا کردار کبھی اچھا نہیں رہا ہے۔ شام کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ دیکھنا ہو گا کہ ایران کے خلاف محاذ کو کون لیڈ کر رہا ہے اور کون سے اسلامی ممالک ساتھ دے رہے ہیں۔ بدقسمتی سے آج عالم اسلام کا کوئی ایسا فورم نہیں ہے جہاں بیٹھ کر بات کی جا سکے۔ معروف تجزیہ کار ممتاز شاہ نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کے بعد زرداری کو ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ عمران خان، شہباز شریف اور آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کے کھلاڑی بنے ہوئے ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ اپنے پلان میں کامیاب رہی تو حصہ بھی انہی تینوں کو ملے گا۔ زرداری کو میثاق جمہوریت یاد رہا نہ ایم آرڈی کی تحریک یاد رہی۔ اب جو الیکشن ہو گا وہ پچھلے الیکشن سے بھی بدتر ہو گا کیونکہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا تعلق خطرناک ہے۔ بیگم نصرت بھٹو سلطان صلاح الدین ایوبی کی نسل سے تھیں۔ تاریخ میں فاطمہ جناح اور نصرت بھٹو کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدشہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اینٹی نواز گروپ کے ذریعے وزیراعظم تبدیل کرا کر اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی تا کہ الیکشن کرایا جا سکے، امریکی صدر ٹرمپ ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں قطر ایران سے معاشی مفادات وابستہ ہونے کے باعث ساتھ نہیں دے رہا پاکستان کے حوالے سے ایران کا رویہ اچھا نہیں اور سعودی عرب بھی ہمیں اب شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سنی لیون کا ایسااقدام کہ سب دنگ رہ گئے

ممبئی (خصوصی رپورٹ) سنی لیون اور ارباز خان کی نئی آنے والی فلم تیرا انتظار کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا،بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون تو ویسے ہی اپنے بولڈ مناظر کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں تاہم سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم میں انہوں نےانتہائی بولڈ سین دے کر ہر کسی کو حیران کر دیاہے ۔سنی لیون اور ارباز خان کی فلم تیرا انتظار کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیاہے جس میں سنی لیون اور ارباز خان کے درمیان انتہائی بولڈ مناظر عکسبند کیے گئے ہیں ، اس فلم کا ٹریلر سنی لیون نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا جسے دیکھ کر ہرکسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں ۔یہ فلم آئندہ ماہ 24نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

سنی لیون کی حیران کن نئی تصاویر نے سب کو چونکا دیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نےحال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے۔

فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے اب ہراداکارہ اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہے، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ تاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نےاپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہےاور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آرہی ہیں۔

پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظرآئیں گی۔

 
سنی لیون نے ٹوئٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کاعمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔

 

سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی۔

یتیم بچی نے سنی لیون اور اس کے شوہرکی زندگی بدل دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کورکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشا نے ان کی زندگی کو پوری طرح سے تبدیل کردیا۔ناموربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے کچھ عرصے قبل ایک یتیم بچی گود لی جس کا نام نشا کورویبررکھا ، سنی لیون کی بچی گود لینے کی خبر بھارتی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کئی لوگوں نے سنی کے اس قدام پر شدید تنقید کی جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ سنی کے اس متاثر کن قدم سے دوسرے اداکاروں کو بھی یتیم اور بے سہارا بچوں کی زندگیاں سنوارنے کاحوصلہ ملے گا۔سنی نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نشا کے اپنی زندگی میں آنے کے بعد تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب سے نشا ہمارے گھرمیںآئی ہے۔ہماری زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے، نشا بہت سمجھدار بچی ہے وہ بہت جلد ہم سب کے ساتھ گھل مل گئی ہے، انہوں نے کہا انہیں جب محسوس ہوا کہ ان کے شوہراورگھروالے ایک چھوٹے بچے کے خواہشمند ہیں اسی وقت نشا ہماری زندگی میں آگئی اوراس نے ہماری فیملی کو مکمل کردیا۔سنی لیون نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہر بچے کو ایک نارمل بچپن ملے لہٰذاہمارا یتیم بچی گود لینے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم نشا کو ہر وہ چیزدے سکیں جس کی خواہش ہربچے کو ہوتی ہے، میں ایک اچھی ماں بننے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور اسی لیے اپنا زیادہ تروقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارتی ہوں، نشانے میری زندگی کو تبدیل کرنے میں بہت اہم کردارادا کیا ہےکیا آپ جانتے ہیں۔

سنی لیون کی جانب سے اہم فلمی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا اقدام

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلم میں آئٹم سانگ میں نظر آتی ہیں تاہم اسی طرح وہ اپنی آئندہ فلم میں اپنے رقص کے ذریعے بھارت کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نئی مراٹھی فلم ”بوائز“ میں کام کر رہی ہیں جس کے گانے ”کتھے کتھے جائیچا“ میں انہوں نے ریکھا جیسی ساڑھی پہنی اور رقص کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو اپنے گھروں سے دور ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 8ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

سنی لیون کی انوکھی حرکت کرتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف کامیڈی شو ” دی کپل شرما شو ” میں اہم کردار ادا کرنے اداکار سنیل گروور اور بالی ووڈ کی باربی ڈول سنی لیون کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون بیٹنگ کررہی ہیں اور سنیل گروور باو¿لنگ کرارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مشہور کردار ڈاکٹر مشہور گولاٹی جن کا اصل نام سنیل گروور ہے کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سنی لیون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سنیل گروور کاکپل شرما کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ شو کو چھوڑ گئے تھے۔ تاہم کوششوں کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

سنی لیون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلمی دنیا سے دور امریکا کے شہر لاس اینجلس میں چھٹیاں گزاررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو سیرو تفریح کی تصاویرشیئر کرکے اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب سنی لیون کی جانب سے آنے والی نئی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے لاس اینجلس کے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ کی مہارت بڑھانے کا کورس کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے بھی اسکول جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کورس کے لیے کافی پہلے سے سوچ رکھا تھا لیکن فلمی مصروفیات کے باعث نہیں کرسکی تھی مگر اب نئی چیزیں سیکھنے کے لیے دوبارہ اسکول جانے پر کافی نروس ہوں۔

سنی لیون نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور سنی لیون کے مداحوں کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ ایک بولڈ اداکارہ ہیں لیکن سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شرمیلی لڑکی ہیں۔ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں فطرتاً ایک شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں، زیادہ لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں ہے لیکن شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سکھایا ہے اور بتایا کہ کس طرح لوگوں میں گھلاملا جاتاہے۔ اب تک حاصل ہونے والے تجربے اور فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے دوران میں نے سیکھا کہ لوگوں سے ملاقات کے دوران کس طرح بات چیت کرنی چاہیے

سنی لیون اور گوگل پلے سٹور بارے اہم پیشرفت ….انوکھی ایپلی کیشن متعارف

لاہور (ویب ڈیسک) سنی لیون کے ایموجی سٹیکر ز پر مشتمل ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر آگئی۔ سنی لیون نے ایموجی فائی کے اشتراک سے یہ ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے۔مذکورہ ایموجی سٹیکرز فیس بک میسنجر، فیس بک، واٹس ایپ، ہائیک اور ہینگ آو¿ٹ پر کارآمد ہونگے۔ان سٹیکرز کوحاصل کرنے کیلئے آپ کو گوگل پلے سٹور سے ایموجی فائی نامی ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کرنا ہوگی۔