Tag Archives: tehmina durrani

شہباز شریف کی اہلیہ کا تہلکہ خیز بیان ،نیا پنڈورا باکس کس نے کھولا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے بعد جہاں ایک جانب لیگی رہنما سرگرم ہیں تو دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی سرگرم ہو گئی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے،یہ غیر قانونی حکم کس نے دیا ہے؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے دوران بند کرائے جانے والے ہوٹلوں اور دکانوں کا نقصان کون بھرے گا،حکومت؟،جی ٹی روڈ پر سر گننے کے بجائے ان لوگوں اور پورے پاکستان کی عوام کو یہ چیزیں مہیا کی جائیں ۔شہباز شریف کی اہلیہ نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے درمیانے درجے کے مشیروں اور رہنماں کو چن کر ان کی باتیں سنیں اور اپنے مخلص،سیاسی طور پر تجربہ کار اور ہو شیار ساتھیوں کی باتوں کو مسترد کیا ۔تہمینہ درانی نے کہا کہ نواز شریف صاحب مہربانی کر کے اپنی ناکام میڈیا ٹیم کو نکال پھینکیں ،خوشامدی ٹولے کو فارغ کردیںکیونکہ ایسے لوگوں نے آپ کی اسٹیٹ مین شپ کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے ۔ تہمینہ درانی نے کہا کہ نواز شریف کو مشورہ دیتی ہو ںکہ وہ اپنے مخلص بھائی اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے مشورہ لیا جاتا تو میں نواز شریف کو مخلص بھائی شہباز کو بطور وزیراعلیٰ مشکل میں ڈالنے کے بجائے قوم سے خطاب کا کہتی۔ ہم نے شہباز شریف کو اس متصادم صورتحال میں ڈال کر سنگدلی کا مظاہرہ کیا۔ شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی استقبالیہ ریلی کیلئے تعاون اور تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مشیر نادان، آپ کی بھلائی اور کردار کے بارے بصیرت سے محروم ہں، پاکستانی ایک پیچیدہ قوم ہے جو یہ نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا موقع گنوا دیا ہے۔ شہاز شریف نے 9 سال میں ایک دن آرام نہیں کیا‘ اگرچہ ان کا کام تو اتر سے متاثر ہوا‘ اس کے باوجود انہوں نے اپنی محنت سے عزت کمائی‘ شہباز شریف اب خاندانی سیاستدان نہیں رہے۔ میں نواز شریف کیلئے دعا گو ہوں کہ وہ گھر خیریت سے پہنچیں اور اپنے تمام مشیران کو برطرف کریں۔ کسی بھی حکومت کو عام آدمی کیلئے 3 دنوں تک مصروف شاہراہ کو بند کرنے کا اختیار نہیں‘ اس پر میں صرف معذرت کر سکتی ہوں۔ شریف فیملی میں دراڑ نہیں‘ میرا ماضی گواہ ہے میں آزادی سے بولتی ہوں۔

”مخلص بھائی کو مشکل میں نہ ڈالیں “

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے نواز شریف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ اپنے مخلص بھائی شہباز شریف کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ بدھ کے روز تہمینہ درانی نے اپنے دل کی بھڑاس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نکالی انہوںنے کہا کہ اگر مجھ سے مشورہ لیا جاتا تو میں نواز شریف کو قوم سے خطاب کا کہتی لکین انہوںنے قوم سے خطاب نہ کرکے ٹھیک نہیں کیا تہمینہ درانی نے شہاز شریف کے حق میں کہا کہ اب نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنے مخلص بھائی شہباز شریف کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں۔