ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط دسمبر تک مﺅخر کر دی ہے،عمرہ درخواست گزار دسمبر سے قبل موجودہ سسٹم کے تحت ویزا حاصل کر سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹس دینے کی شرط دسمبر تک موخرکر دی ہے۔ ترجمان سعودی سفارتخانہ کے مطابق بائیومیٹرک نظام پوری دنیا میں رائج ہے۔ بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے۔ عمرہ درخواستگزار دسمبر سے قبل موجودہ سسٹم کے تحت ویزا حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان سعودی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے مسائل حل کرنے کوبڑی اہمیت دیتاہے۔ پاکستانی ذائرین کو تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔