لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے اضلاع میں بلدیاتی اداروں کو اگلے مالی سال کے دوران بھی مالی اختیارات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ اختیارات ضلع کے ڈی سی کو دئیے جائیں گے اکاﺅنٹ فور ختم کرکے اضلاع میں اکاﺅنٹ 5 اور اکاﺅنٹ6 کھولنے کے فیصلہ کیا ہے یہ دونوں اکاﺅنٹ ڈی سی استعمال کریں گے ایک اکاﺅنٹ میں صوبے کی طرف سے ملنے والی رقم رکھی جائے گی جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ میں ضلع کے اپنے ریونیو کے پیسے رکھے جائیں گے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی کیونکہ الیکشن سے پہلے حکومت کا آخری بجٹ ہو گا۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے بہتر مالی ڈسپلن قائم کرنے کے لئے یہ دو نئے اکاﺅنٹ بنائے جارہے ہیں۔ تاہم موجودہ مالی سال کے دوران اکاﺅنٹ چار کی بجائے ڈی سی کے سپیشل ایس ڈی اے اکاﺅنٹ میں رقم منتقل کر دی گئی ہے تاکہ تنخواہیں اور جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز جاری ہوسکیں۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہ صرف ڈی سی کو کسی ترقیاتی کام کے لئے سفارش کرسکیں گے۔ حکومت پنجاب نے ڈی سی او کی پوسٹ ختم کرکے ڈی سی کی پوسٹ کے لئے جو قانون پاس کیا تھا اس میں کہا تھا کہ ڈی سی حکومت پنجاب کے نمائندہ کے طور پر کام کرے گا تاہم اب بلدیاتی اداروں کو مالی خود مختاری دینے کی بجائے پنجاب حکومت کے نمائندہ کو مالی خود مختاری دینے کے لئے ہوم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ اضلاع میں پہلے اکاﺅنٹ فور میں اضلاع کو صوبائی فنانس کمیشن کے تحت ملنے والی رقم اور ضلع کی اپنی آمدنی رکھی جاتی تھی تاہم بلدیاتی اداروں کے قیام کے بعد یہ اکاﺅنٹ فور مئیر کے پاس جانا تھا لیکن حکومت پنجاب نے ان تمام رقوم کو فریز کر دیا اور ان اکاﺅنٹ کی رقم فریز کر دی تاہم اب اس کے لئے نئی پلاننگ کر لی گئی ہے اکاﺅنٹ فور کو ری اوپن کرنے کی بجائے موجودہ مالی سال کے دوران ڈی سی کے ایس ڈی اے اکاﺅنٹ میں رقم ٹرانسفر کی گئی ہے تاکہ وہ تنخواہیں اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کے لئے رقم جاری کر سکے ۔ تاہم اگلے مالی سال سے دو نئے اکاﺅنٹ جن میں اکاﺅنٹ 5 جن میں صوبائی فنانس کمیشن سے ملنے والی رقم رکھی جائے گی اس اکاﺅنٹ میں رقم جاری کرنے کا اختیار ضلع کے ڈی سی او کے پاس ہوگا ۔ اور اکاﺅنٹ 6 قائم کیا جائے گا جس میں ضلع کی اپنی آمدن سے اکٹھی ہونے والی رقم رکھی جائے گی ۔تاہم محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی طرف سے بتایا گیا ہے صرف مالی ڈسپکن کے لئے نئے اکاﺅنٹ کھولے جارہے ہیں یہ اکاﺅنٹ ڈی سی کے پاس ہی ہونگے تاہم بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام ہوگا ۔
Tag Archives: vote
مخصوص نشستوں کیلئے 274یوسیز میں الیکشن ….اہم ترین جماعت نے میدان مار لیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)بلدیہ عظمی لاہور کی 274یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی پارٹی پوزیشن کے حوالے سے نتائج مرتب کر لئے گئے ہیں۔لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں یونین کونسلوں کی67نشستوں کے نتائج مرتب نہیں ہو سکے جن میں31نشستیں خالی رہ گئی ہیں جبکہ31پر مقابلہ ٹائی ہوا ہے ۔پانچ کے نتائج ریٹرننگ افسروں کی جانب سے فراہم نہیں کئے گئے ۔ایک یونین کونسل میں لیبر کی واحد نشست پر ریٹرننگ افسرنے جیتنے اور ہارنے والے دونوں امیدواروں کو کامیاب قرار دیدیا۔بلدیہ عظمی لاہور کی 274یونین کونسلوں کی1370مخصوص نشستوں میں سے 1303نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مرتب ہونیوالی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے کونسلرز کی تعداد1101ہے ۔ 149آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی 44 نشستیں حاصل کر سکی۔ پیپلز پارٹی کے حصہ میں صرف 5کونسلرز کی نشستیں آئیں۔ جماعت اسلامی کو بھی یونین کونسل کی سطح پر 4نشستیں مل گئیں باقی کسی پارٹی کا کونسلر کامیاب نہ ہو سکا۔قبل ازیں بلدیہ عظمی لاہور کی45مخصوص نشستوں کی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی تھی۔