ابوظہبی (ویب ڈیسک) سٹار بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 35 برس کی عمر کے بعد یہ ان کی 13 ویں سنچری تھی، مجموعی طور پر وہ 33 سنچریاں بنا چکے۔ پاکستانی یم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس نے 35برس کی عمر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کی 35 برس کی عمر کے بعد 13 ویں سنچری ہے۔ یونس خان نے بھارتی بلے بازوں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور انگلینڈ کے گراہم گوچ کی اس عرصے میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں بلے بازوں نے 35 برس کی عمر کے بعد 12,12 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
Tag Archives: younis-khan-ton-lanka-1
کرکٹ کو سیاست کے کھیل سے الگ رکھنا چاہیے
لاہور (ویب ڈیسک) یونس خان نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے دنیا کے کسی بھی حصے میں کھیلتے ہیں تو میدان بھر جاتے ہیں۔ پاکستان اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ترین ٹیموں میں سے ایک ہے لہٰذا پاکستان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹ میچز ملنے چاہئیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ شروع ہو۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ہو رہی ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہیں اس کے علاوہ کسی بھی کرکٹر کی اصلیت اہمیت اس کے ٹیسٹ میچز سے ظاہر ہوتی ہے۔ یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کی تکمیل کے لیے پانچ سو چوالیس زنز درکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلے لیکن وہ اپنے دس ہزار رنز تک جلد از جلد پہنچنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہونگے۔