Tag Archives: zhra-mishtri

خبردار ! ہوشیار …. 15 تا 19 نومبر بارے خوفناک انکشاف …. تھرتھلی مچ گئی

نیویارک(خصوصی رپورٹ) انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ایک خبر لیک کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ 15سے 29نومبر تک دوہفتوں کے لیے دنیا مکمل اندھیرے میں رہے گی۔ ان افواہوں کی وجہ سے دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ Dinos Markنے ناسا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ ماہ دو سیاروں زہرہ اور مشتری کے درمیان ایک بہت بڑے فلکیاتی حادثے کے باعث دنیا دو ہفتے کے لیے اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران زہرہ اور مشتری بالکل سیدھ میں آ جائیں گے۔ ان میں صرف ایک ڈگری کا فرق ہو گا۔ جس کی وجہ سے سورج دو ہفتوں کے لیے غائب ہو جائے گا۔دوسری طرف ناسا نے ایسی کسی بھی دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کروڑوں سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پوری دنیا اتنے طویل وقت کے لیے اندھیرے میں ڈوب گئی ہو اور آئندہ بھی ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔