لاہور(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہاہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے کےلئے یکسو ہے اورعام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی اورالیکشن کمیشن کے فریم ورک میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے امن و امان برقرار رکھنا لازمی ہے۔شفاف اور منصفانہ الیکشن سے جمہوریت اور قومی ادارے مضبوط ہوں گے۔ نگران حکومت مقررہ مدت اور محدود مینڈیٹ کےلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے گا اورسب کو ” لیول پلینگ فیلڈ“ فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی کی پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں آمد پر پنجاب ہاﺅس کے عملے نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ کمپٹرولر پنجاب ہاﺅس اطہر قریشی نے نگران وزیر اعلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ حسن عسکری رضوی نے اس موقع پر تمام سٹاف ممبران سے فردا فردا مصافحہ کیا اورپرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیراعلیٰ
بریکنگ نیوز
- بیروزگار کیلئے بڑی خوشخبری پاکساتن اور لیبیا میں افرادی قوت کے معاملات 10 سال بعد بحال
- ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1542 ٹریفک حادثات 812 افراد زخمی
- چونیاں، زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
- بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
- زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک
- پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم
- سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی
- ہیری بروک کا شاندار اقدام، زخمی ننھے مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا
- رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے
- امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا
- جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے
- ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار
- فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
- عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
- منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
- ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
- تنازع کے باعث خودکشی کا سوچنے لگی تھیں: ہیلی بیبر نے بتا دیا
- رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
- بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی ‘شناختی کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
