Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فضل الرحمن اور انکے صاحبزادے اسعد محمود کو دی گئی سیکورٹی واپس
    • بھارتی دھمکیاں مسترد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی پاکستان
    • سپریم کورٹ کا وکلا کیلئے ایڈووکیٹ پورٹل متعارف عدالتی خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی
    • میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے:شیخ رشید
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ پورٹل کا تعارف کراتے ہوئے
    • نئے صوبوں پر خونریزی کی بات پورے پاکستان کیلئے دھمکی ہے، عدالتیں نوٹس لیں: خالد مقبول صدیقی
    • فضل الرحمن کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہونگے : عبدالغفور حیدری
    • بلاول اپنے موقف میں سنجیدہ ہیں تو PTI کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
    • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے طلب
    • اعلان
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • گوادر: مسافر کوچ اور ایل پی جی بائوزر میں تصادم کے بعد دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں۔
    • کوئٹہ مسافر بس اور گیس باوزر میں تصادم 10 افراد جاں بحق اور 27زخمی
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا معاملہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مشاورت’ فیول سبسڈی سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی،
    • پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حوثیوں کی سعودیہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام4 بیلسٹک 1 کروز میزائل تباہ
    • اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: ایف سی اور قطر کی انٹرنیشنل سکیورٹی فورس میں ایم او یو سائن کے موقع پر وزیراعظم بھی موجود ہیں۔
    • پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چینی مشن کے ذریعے خلا کیلئے روانہ ہوگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی

    By Khabrain Newsجولائی 6, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     بینک دولت پاکستان نے اپنی اہم سالانہ مطبوعہ مالی استحکام کا جائزہ برائے 2023ء جاری کردی، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء ترمیم شدہ جنوری 2022ء کی دفعہ 39 کی ذیلی دفعہ (3) میں درج شرائط کے مطابق تیار اور شائع کی گئی ہے۔

    ’جائزے‘ میں بینکوں، خرد مالکاری بینکوں (ایم ایف بیز)، نان بینک مالی اداروں (این بی ایف آئیز)، بیمے، مالی منڈیوں اور مالی منڈیوں کے ڈھانچے (ایف ایم آئیز) سمیت مالی شعبے کے مختلف اجزا کی کارکردگی اور خطرے کی جانچ پیش کی گئی ہے۔ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ خصوصاً 2023ء کی پہلی ششماہی کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرِ مبادلہ کی کم آمد اور بیرونی کھاتے اور ملکی کرنسی پر پڑنے والے دباؤ اور کاروبار کے پست اعتماد کے باعث میکرو اکنامک ماحول ہمت آزما رہا، تاہم بڑھتے ہوئے عدم توازن کو درست کرنے کے لیے 2023ء  کی دوسری ششماہی کے دوران جو پالیسی اقدامات اور ضوابطی کوششیں کی گئیں اور ان کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا جو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا، اس سے میکرو اکنامک حالات کو بہتر کرنے میں مدد ملی، سال کے اختتام تک مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی۔

    اقتصادی نمو بحال ہوئی، اور شرحِ مبادلہ مستحکم ہوئی۔ بینکوں کی بیلنس شیٹ میں  بیشتر توسیع ڈپازٹس کے ذریعے ہوئی، جن میں  زائد منافع کے ماحول میں 20 برسوں کی بلند ترین نمو  ہوئی۔ 2023ء میں خرد مالکاری بینکوں کے شعبے کو دباؤ کا سامنا رہا۔ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ 2023ء  میں غیر بینک مالی شعبے نے بھی صحت مند کارکردگی دکھائی۔ مالی استحکام کا جائزہ 2023 ء کے دوران مالی منڈیوں کے ڈھانچے (ایف ایم آئیز) کی عملی لچک بھی اجاگر کرتا ہے۔

    دباؤ کی جانچ کے حالیہ نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ شعبہ بینکاری درمیانی مدت میں شدید لیکن معقول میکرو فنانشل دھچکے برداشت کرنے کی مناسب لچک رکھتا ہے۔ تاہم، ملک کی میکرو اکنامک بنیادوں میں پائیدار بہتری اور مالی شعبے کی لچک اور کارکردگی دونوں کے لیے ساختی اصلاحات پر پالیسی کا تسلسل اہم رہے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شینژن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ’چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن ملاقات کررہے ہیں۔

      چین میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران روسی صدر کا نیوکلیئر بریف کیس توجہ کا مرکز بن گیا

      سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.