کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نئے صوبوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے پر خونریزی کی بات پورے پاکستان کے لیے دھمکی ہے، عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دلیل کا جواب دھمکی نہیں ہوتا، سندھ کے شہری علاقے کسی کے غلام یا جاگیر نہیں ہیں اور انہیں کسی کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ اب صرف شہری سندھ تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ پورے پاکستان کی ضرورت بنتا جا رہا ہے اور ملک بھر میں اس حوالے سے بحث جاری ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس طرح اضلاع اور ڈویڑن انتظامی اکائیاں ہیں، اسی طرح صوبے بھی انتظامی اکائیاں ہیں، تاہم اب صوبوں کو ریاست کا درجہ دیا جا رہا ہے۔
نئے صوبوں پر خونریزی کی بات پورے پاکستان کیلئے دھمکی ہے، عدالتیں نوٹس لیں: خالد مقبول صدیقی

