Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حوثیوں کی سعودیہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام4 بیلسٹک 1 کروز میزائل تباہ
    • اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: ایف سی اور قطر کی انٹرنیشنل سکیورٹی فورس میں ایم او یو سائن کے موقع پر وزیراعظم بھی موجود ہیں۔
    • پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چینی مشن کے ذریعے خلا کیلئے روانہ ہوگا
    • شوکت یوسفزئی کا پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ
    • بنگلادیش میں عوامی لیگ کی ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں، محمد یونس کا گھر نذر آتش
    • عمران خان، بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
    • وفاقی آئینی عدالت کا سندھ اور خیبر پختونخوا کا عائد کردہ سیس غیر آئینی قرار
    • 3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں:عظمیٰ بخاری
    • این سی سی آئی اے اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا بنائیں شی جن پنگ
    • خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
    • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
    • روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا:عالمی عدالت انصاف
    • شینژن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ’چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن ملاقات کررہے ہیں۔
    • چین میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران روسی صدر کا نیوکلیئر بریف کیس توجہ کا مرکز بن گیا
    • بلوچستان میں امن پائیدار ترقی کیلیے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار فیلڈ مارشل
    • تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
    • جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حوثیوں کی سعودیہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام4 بیلسٹک 1 کروز میزائل تباہ

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض،صنعا(آئی این پی )سعودی عرب کیخلاف یمن کیحوثی ملیشیا کی ایک اور جارحیت،سعودی اتحاد نے جنوبی ریجن کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کردئیے،جبکہ حوثیوں کا ایک کروز میزائل بھی مار گرایا گیا۔سعودی  اتحادکے مطابق حوثیوں نے ریاض کونشانہ بنانے کیلئے یمن کے صوبے ذمار میں قائم میزائل لانچنگ پلیٹ فارم استعمال کیا،جسے تباہ کردیاگیا،ریاض کی جانب داغا گیامیزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی اتحاد کاکہنا ہے کہ ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور میزائل کا ملبہ گرنے سے مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اتحاد کے مطابق ابتدائی جائزے میں میزائل کا ملبہ گرنے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم نقصان کی نوعیت اور اس کی مجموعی تفصیلات کا تعین کیا جا رہا ہے، حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ایک کروز میزائل بھی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ریاض میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیا تھا، تاہم اس وقت خطرے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، بعد میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔ریاض میں دھماکوں کی آواز اس وقت سنی گئی جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی ہے، ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائو ں نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔تازہ میزائل حملے اور سعودی فضائی کارروائیوں کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کے اہم تجارتی راستے پر سکیورٹی کی صورت حال بھی تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے زیرانتظام یمن کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی طیاروں نے جمعرات کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی حملے کئے ، اس پر سعودی حکام یا حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔دریںا ثنایمنی مسلح افواج نے آپریشن فجر الیمن کے تحت حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی و زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں جنگجوں کو ہلاک کر دیا۔یمنی فوجی ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کے مورچوں، گاڑیوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 746 حملے کئے گئے جن میں 21 فضائی حملے، 43 ڈرون حملے، 44 راکٹ لانچر اور 638 توپ خانے کے گولے داغے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

      اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔

      اسلام آباد: ایف سی اور قطر کی انٹرنیشنل سکیورٹی فورس میں ایم او یو سائن کے موقع پر وزیراعظم بھی موجود ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.