اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کرائم کنٹرول انوسٹی گیشن ایجنسی اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے اور پولیس افسران کا ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسلام آباد میں قطر کے وزیرداخلہ اور داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آلثانی نے وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات کی اور اس موقع پر وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے ۔وزارت داخلہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ کا پاک-قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور نئی بلندیوں پر لے کر جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور پولیس آفسرز ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کی این سی سی آئی اے کے درمیان تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے دونوں وزارت داخلہ کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے تحت قطر نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید فائرنگ رینج بنائی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، قطر کی جانب سے اے این ایف کو جدید اسکینرز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور قطر کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مشترکہ تعاون سے گزشتہ چار سال میں منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے، ہم چاہتے ہیں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ہماری سرزمین ہر گز استعمال نہ ہو۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی آئینی عدالت کا سندھ اور خیبر پختونخوا کا عائد کردہ سیس غیر آئینی قرار
- 3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں:عظمیٰ بخاری
- این سی سی آئی اے اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا بنائیں شی جن پنگ
- خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
- بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
- روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا:عالمی عدالت انصاف
- شینژن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ’چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن ملاقات کررہے ہیں۔
- چین میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران روسی صدر کا نیوکلیئر بریف کیس توجہ کا مرکز بن گیا
- بلوچستان میں امن پائیدار ترقی کیلیے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار فیلڈ مارشل
- تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
- جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
- آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق
- آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا
- اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔
- سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور
- وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع
- اسرائیل :یہودیوں کا مسجد پر حملہ’ آگ بھڑک اٹھی
- جاری راولپنڈی
- بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
