راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان سے) کے وارڈ نمبر 8 اور 9 کے علاقے رینج روڈ پر شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مبینہ طور پر چادروں سے بڑے بڑے ہال تعمیر کروا کر لاکھوں روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ بغیر نقشہ، خلاف ضابطہ کمرشل عمارتوں، پلازوں، مارکیٹوں اور ہوٹلوں کی تعمیرات بھی دھڑلے سے جاری ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی کی بلڈنگ اور انفورسمنٹ برانچ کے بعض اہلکاروں اور انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے وارڈ نمبر 8 اور 9 میں مین رینج روڈ پر چادروں سے بڑے بڑے ہال بنوا دیے گئے ہیں جس میں بکرے،دوکانیں اور لنڈے کے بازار ، تعمیراتی ریت بجری اینٹوں اور سریا کے ڈیپو بنا دیے گئے ہیں،جن سے مبینہ طور ماہانہ لاکھوں منتھلی وصول کی جاری ہے،اسکے علاوہ جگہ جگہ 100 سے کار شو روم بنا دیے گئے ہیں،اس غیر قانونی تعمیرات جس کے عوض مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ جس سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ، جبکہ متعلقہ افسران کی جانب سے مبینہ طور پر چشم پوشی اختیار کیے جانے کے باعث غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ شعبوں کے بعض اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی میں جاری ان تعمیرات سے نہ صرف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ رینج روڈ پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ روکا جائے اور مبینہ طور پر ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
