بیجنگ(خبریں ڈیجیٹل)چین میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے سڑکوں پر جدید روبوٹ تعینات کر دیے گئے ہیں۔چار پہیوں والی چھوٹی گاڑی پر کھڑے یہ روبوٹ انسانوں کی طرح ہاتھ کے اشاروں سے ٹریفک چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان میں لگے کیمرے ٹریفک قوانین توڑنے والوں کو پکڑنے اور لوگوں کو آواز کے ذریعے ہدایات دینے کا کام بھی کرتے ہیں۔

