مسقط(این این آئی)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے جس میں مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے فوری خاتمے اور علاقائی کشیدگی کم کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال، بحری راستوں کے تحفظ اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
