قاہرہ(این این آئی)اسرائیلی فوج کی جانب سے مصر کی مشرقی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کرنے کی تیاریوں کے بعد مصری حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مصری مسلح افواج نے جزیرہ نما سینا میں اپنی مشرقی سرحدوں کے تحفظ کے لیے نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا تھا اور کسی بھی ممکنہ سرحدی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے تھے۔ مصری حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت سرحد کے دونوں جانب کسی بھی غیر معمولی عسکری نقل و حرکت کے لیے پیشگی ہم آہنگی ضروری ہے۔ سیاسی مبصرین نے خبردار کیا کہ غزہ کے بعد مصری سرحد پر کشیدگی خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- این سی سی آئی اے کی آن لائن مالی فراڈ کے نئے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کو آگاہی
- مصر ‘ سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری
- نئے صوبے بننے سے عوامی مسائل کے حل میں آسانی آئے گی: خرم سہیل خان لغاری
- دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- سعودی عرب نے تیل کے بعد معدنیات کے شعبے میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے معاہدوں پر دستخط کر دیے
- پارک میں کھیلتے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- سوئی نادرن گیس کمپنی کے دفاتر میں ڈریس کوڈ نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی
- یکم جنوری 27ء کا سورج کئی صوبوں کے پاکستان کیساتھ طلوع ہوگا، فاروق ستار
- جاسوسی کیمروں پر پابندی، کیس کی سماعت8 دسمبر تک ملتوی
- محکمہ داخلہ پنجاب کے چیریٹیز کمیشن کا دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز
- کینیڈا کے تاریخی گرجا گھر کا 120سال پرانا، 130کلووزنی قیمتی گھنٹا چوری
- بھارت’ اقلیتوں کے مذہبی مقامات سے متعلق عالمی کمیشن کی رپورٹ جاری
- پنجاب کی مختلف نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری
- کیمروں والی عینکوں پر پابندی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
- حکومت پنجاب کی 19شہدائے پولیس کے ورثا کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری
- آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان
- وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین’ ڈی جی واسا طیب فرید کوواسا کی نئی مشینری کی علامتی چابی حوالے کررہے ہیں۔
- امریکی بینکوں کا تکنیکی خرابی سے متاثر ہونے والا نظام بحال کردیا گیا
- برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
