لاہور (این این آئی) حکومت پنجاب کے شہداء پیکیج کے تحت19 شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری دیدی گئی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا mجس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان، ڈی آئی جی ویلفیئر محبوب راشد ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ صوبائی وزیر قانون کی شہدا کے ورثاء کو مالی واجبات اور تمام مراعات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر اور پوری قوم کا فخر ہیں، حکومتِ پنجاب شہدا کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت اور سرپرستی جاری رکھے گی۔وزیر قانون نے ہدایت کی کہ پولیس جوانوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ اجلاس میں ڈی جی خان کے شہید کانسٹیبل غلام عباس اور کانسٹیبل مدثر محمود کے لئے شہید پیکیج 1 کی منظوری دی گئی ، شہید پیکیج 1 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، 5 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ اجلاس میں شہید پیکیج 2 کے تحت 10 پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لئے مالی مراعات اور گھروں کی منظوری دی گئی ۔ گجرات سے شہید کانسٹیبل فیاض علی شاہ کے ورثاء کے لئے شہید پیکیج 2 کی منظوری دی گئی، لاہور سے شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، کانسٹیبل عبدالرزاق، ہیڈ کانسٹیبل محمد اسد اور کانسٹیبل محمد حارث کے لئے شہید پیکج 2کی منظوری ،گوجرانولہ سے شہید کانسٹیبل محمد اکرم کے لئے شہید پیکیج 2 کی منظوری ، مظفر گڑھ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران اور راولپنڈی سے کانسٹیبل جہانزیب کے لئے شہید پیکیج 2 کی منظوری ، شیخوپورہ سے شہید کانسٹیبل ساغر نشان اور ڈی جی خان سے شہید کانسٹیبل شہزاد عزیز کے لئے شہید پیکیج 2 کی منظوری ، پیکیج نمبر2 کے تحت شہید ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے، 7 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی، شہید پیکیج 2 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 40 لاکھ روپے، 5 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی، اجلاس میں 7 پولیس شہداء کے ورثاء میں کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری دی گئی، رحیم یار خان سے شہید سب انسپکٹر عبدالغفار کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری ، بہاولپور سے شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری، لاہور سے شہید سینئر ٹریفک وارڈن غلام حسین کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری، ملتان سے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد شکیل اور کانسٹیبل پیراں دتہ کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری ، گوجرانوالہ سے شہید ٹریفک اسسٹنٹ محمد عرفان اور ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اصغر کے لئے شہید پیکیج 3 کی منظوری، شہید پیکیج 3 کے تحت شہید سب انسپکٹر کے ورثاء کو 40 لاکھ روپے اور دیگر مراعات ملیں گی، شہید پیکیج 3 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے اور دیگر مراعات ملیں گی۔
بریکنگ نیوز
- کیمروں والی عینکوں پر پابندی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
- حکومت پنجاب کی 19شہدائے پولیس کے ورثا کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری
- آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان
- وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین’ ڈی جی واسا طیب فرید کوواسا کی نئی مشینری کی علامتی چابی حوالے کررہے ہیں۔
- امریکی بینکوں کا تکنیکی خرابی سے متاثر ہونے والا نظام بحال کردیا گیا
- برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
- ملت ٹریکٹر ، پنجاب واسا کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور امپلیمنٹس حوالے
- بچوں کو جنسی استحصال اور تشدد سے بچانا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
- سنٹر کو اب تک بچوں سے متعلق ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں: ترجمان سیف سٹیز
- ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
- لیسکو میں اووربلنگ ‘ بجلی چوری کیخلاف سپیشل کمیٹی کی سفارشات
- وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سنیٹر مانڈی والا ملاقات کر رہے ہیں۔
- عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہوگئی،
- ڈکیٹی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں پولیس افسران کرائم کنٹرول پالیسی بنانے تک محدود
- پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
- لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
- پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
- 9 مئی واقعات ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں، 21 نومبر کو ریکارڈ طلب
- روس’ چین کے درمیان توانائی، تجارتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط
