لاہور (جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلیسلیکشن لسٹ جاری کر دی۔ اوپن میرٹ پر داخلوں کا کم سے کم میرٹ 93.297 فیصد رہا جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور 95.3697 فیصد میرٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح پہلے نمبر پر رہا۔ رواں سال شروع ہونے والے رسول یونیورسٹی منڈی بہاالدین کے میڈیکل کالج کا میرٹ سب سے کم 93.297 فیصد رہا۔صوبے کے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3 ہزار 796 نشستیں ہیں۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.875 اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 94.3917 فیصد رہا۔نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 94.1889 فیصد، راولپنڈی میڈیکل کالج کا 94.0131 فیصد، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا 93.8972 فیصد اور پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا 93.7121 فیصد رہا۔فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.7106 فیصد، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 93.5636 فیصد، گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا 93.5045 فیصد اور ساہیوال میڈیکل کالج کا 93.4773 فیصد رہا۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 93.4717 فیصد، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا 93.4394 فیصد، سرگودھا میڈیکل کالج کا 93.4227 فیصد اور ڈی جی خان میڈیکل کالج کا 93.3694 فیصد رہا۔شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 93.3583 فیصد، نارووال میڈیکل کالج کا 93.3561 فیصد اور نئے قائم ہونے والے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا میرٹ 93.3121فیصد رہا۔یو ایچ ایس نے اوورسیز پاکستانیوں، خصوصی طلبہ، پسماندہ اضلاع، ریسیپروکل اور چولستان کی مخصوص نشستوں پر بھی سلیکشن لسٹیں جاری کر دی ہیں۔ اوورسیز کیٹیگری کا کم سے کم میرٹ 87.4717فیصد، خصوصی طلبہ کا 89.9609 فیصد اور پسماندہ اضلاع کا 88.3778 فیصد رہا۔ ریسیپروکل کیٹیگری میں میرٹ 93.3293 فیصد جبکہ چولستان کی مخصوص نشست پر 93.1591فیصد رہا۔منتخب امیدواروں کو داخلہ فیس جمع کرانے کے لیے 21 نومبر تک مہلت دی گئی ہے۔ امیدوار یو ایچ ایس کے داخلہ پورٹل سے فیس چالان ڈان لوڈ کرکے آن لائن فیس جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کے لیے الاٹ شدہ میڈیکل کالج میں اصل تعلیمی دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوکر جوائننگ دینا بھی لازمی ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- ڈکیٹی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں پولیس افسران کرائم کنٹرول پالیسی بنانے تک محدود
- پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
- لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
- پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
- 9 مئی واقعات ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں، 21 نومبر کو ریکارڈ طلب
- روس’ چین کے درمیان توانائی، تجارتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط
- برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
- انٹرمیڈیٹ ‘سیکنڈ اینول امتحان کنٹرولر امتحانات کے سرپرائز وزٹ’ 8 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑ لیے
- لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
- بیوی اور بیٹی کو زندہ جلانے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت مل گئی
- ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
- پیپلزپارٹی کو بتانا چاہئے ‘وہ پنجاب ‘ سندھ تقسیم پر کہاں کھڑی؟ ملک احمد خان
- سردار ایاز صادق سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات کووسعت دینے پر تبادلہ خیال
- لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
- چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میںعلماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
- سمندر سندھ کی زیر زمین نگلنے لگا 6 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
- پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
- سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
