Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میںعلماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
    • سمندر سندھ کی زیر زمین نگلنے لگا 6 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
    • پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
    • سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
    • اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • جنوبی ایشا کی تررقی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ نا گریز ہے اسحاق ڈار
    • لاہور اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند سانس لینا محال
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بجلی 3 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں صارفین پر30 ارب کا اضافی بوجھ
    • تل ابیب :امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرسے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عراق نے بارہ سال بعد ترکیہ کے راستے خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی امریکی فوج کے سربراہ اسرائیل پہنچ گئے’ فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں آئندہ صورت حال پر تبادلہ خیال
    • راولپنڈی ٹیسٹ سری لنکا کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر 74 رنز
    • بالی ووڈ فلموں میں 90 کی دہائی جیسا رومانس واپس لایا جائے تاپسی پنو
    • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب
    • اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ‘ شاہراہ قراقرم 3 روز سے بند
    • ٹیپو سلطان کا276واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میںعلماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری حنیف جالندھری نے کی۔ملاقات میںسیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، چیف کوارڈینیشن آفیسر غلام صغیر شاہد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کرنل شہزاد امیر، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری خصوصی اقدامات نیشا اشتیاق، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی جویریہ مقبول، ڈائریکٹر عبدالرؤف، ایس ایس پی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی و دیگرافسران شریک ہوئے۔وفد میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد مصطفیٰ ہزاروی، رابطتہ المدارس الاسلامیہ پاکستان سے حافظ سید قطب، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے مولانا لعل حسین توحیدی اور سید ضیاء الحسن نجفی، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ محمد امجد، غلام مرتضیٰ اعظمی، ناظم وفاق المدارس مولانا زبیر احمد صدیقی، مفتی عبد الرحمن، عزیز الرحمن، مولانا احمد حنیف و دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مدارس کی رجسٹریشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے معزز علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد پنجاب میں واقع مدارس محکمہ داخلہ حکومتِ پنجاب یا ڈی جی آر ای حکومتِ پاکستان کے ساتھ رجسٹر ہو سکتے ہیں۔پنجاب میں اب تک رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان میں 16 ارب روپے بطور اعزازیہ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔آج اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کی سینئر قیادت سے مثبت ملاقات رہی ہے۔ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے دینی مدارس کو ہمیشہ حکومت کے ساتھ کھڑے دیکھا ہے۔پنجاب میں امن عامہ کی خاطر تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام یکجان اور متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں۔دین اسلام کی تبلیغ کرنے والے دینی مدارس کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب قیام امن کیلئے تمام متعلقہ فریقین کیساتھ مکمل رابطے اور مشاورت میں ہے۔علمائے کرام پنجاب میں امن کے کارواں کا بنیادی اور اہم جزو ہیں۔پنجاب چیریٹیز کمیشن کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کا آسان اور شفاف نظام وضع کیا جاچکا ہے۔سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے امن عامہ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ملکی سلامتی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔تمام مکاتب فکر باہمی اتحاد کیساتھ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم

      چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔

      سمندر سندھ کی زیر زمین نگلنے لگا 6 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.