Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
    • سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
    • اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • جنوبی ایشا کی تررقی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ نا گریز ہے اسحاق ڈار
    • لاہور اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند سانس لینا محال
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بجلی 3 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں صارفین پر30 ارب کا اضافی بوجھ
    • تل ابیب :امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرسے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عراق نے بارہ سال بعد ترکیہ کے راستے خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی امریکی فوج کے سربراہ اسرائیل پہنچ گئے’ فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں آئندہ صورت حال پر تبادلہ خیال
    • راولپنڈی ٹیسٹ سری لنکا کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر 74 رنز
    • بالی ووڈ فلموں میں 90 کی دہائی جیسا رومانس واپس لایا جائے تاپسی پنو
    • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب
    • اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ‘ شاہراہ قراقرم 3 روز سے بند
    • ٹیپو سلطان کا276واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا
    • عیدالاضحی تقریب منسوخ کرنے پر گورنر ٹیکساس کیخلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
    • سنگاپور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سنگاپور کی نائب وزیراعظم اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک
    • وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 ء کے حوالے سے اظہار خیال کر رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہگر پاکستان پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا میں غیرآئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال کرے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باتیں نہیں عمل سے کچھ ثابت کرے اور پہلا قدم گورنر کو ہٹا کر اٹھا لے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخوا میں غیر آئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال ہونی چاہیے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے اور ایک قدم پیچھے ہٹائے تو ہم سمجھیں گے کہ وہ سنجیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آئین کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، بلاول بھٹو زرداری کی باتیں ایک طرف لیکن عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں، جب پیپلز پارٹی کے عملی اقدامات نظر آئے تو ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے۔دریں اثناء قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت مقدمات، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مبینہ منظم عدالتی ناانصافی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات اور ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ناحق جیل میں ہیں، چیف جسٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں، پوری دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ سیاسی تقسیم کے ماحول میں چیف جسٹس صاحبان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، عدلیہ ایسا انصاف کرے کہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے،پی ٹی آئی کے بغیر ملک میں کوئی سیاسی پیش رفت ممکن نہیں، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے مقاصد کا علم نہیں، خوشی ہے کہ بالآخر سب نے پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کر لی، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے، ملک اور قوم کے مفاد میں جو فیصلہ کریں گے، پارٹی مشاورت سے کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور مشاورت سے ہوں گے،پی ٹی آئی کے سیاسی کارڈز ابھی ہمارے سینے میں ہیں،صوبوں کے قیام اور وسائل کی تقسیم پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں،صوبوں کا قیام اور وسائل کی منصفانہ تقسیم عوامی مسائل کے حل میں اہم ہیں،ہم سسٹم کے بینیفشری بننے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہن بھی ناحق قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پاکستان کی تاریخ میں طویل قید کا سامنا کیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان نے ججز کو خط لکھ کر اپنی آئینی اور قانونی حقوق کی یاد دہانی کرائی، بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے ریلیف یا رعایت نہیں اپنا قانونی حق مانگا ہے، یہ ملک ہمارا ہے، اسی ملک میں جئیں گے اور سر اٹھا کر جئیں گے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کو پورا پاکستان اور دنیا دیکھ رہی ہے، ججز سے درخواست ہے کہ انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر رکھیں، انصاف کا ترازو برابر ہوا تو ہمارا کپتان کل بھی بے گناہ تھا اور آج بھی بے گناہ ہے، ہمیں امید ہے کہ عوام انصاف کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی کے بغیر کوئی سیاسی بات آگے نہیں بڑھ سکتی، چیف جسٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں، پوری دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہے۔
    علامہ ناصر عباس

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ

      اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔

      اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.