لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں جاوید سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں مناظر سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں وقاص سے 2لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں صابر سے 2لاکھ25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.ریس کورس اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ’ راوی روڈ اور نواب ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
