Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
    • ملت ٹریکٹر ، پنجاب واسا کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور امپلیمنٹس حوالے
    • بچوں کو جنسی استحصال اور تشدد سے بچانا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
    • سنٹر کو اب تک بچوں سے متعلق ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں: ترجمان سیف سٹیز
    • ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
    • لیسکو میں اووربلنگ ‘ بجلی چوری کیخلاف سپیشل کمیٹی کی سفارشات
    • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سنیٹر مانڈی والا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہوگئی،
    • ڈکیٹی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں پولیس افسران کرائم کنٹرول پالیسی بنانے تک محدود
    • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
    • لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
    • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
    • 9 مئی واقعات ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں، 21 نومبر کو ریکارڈ طلب
    • روس’ چین کے درمیان توانائی، تجارتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط
    • برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
    • انٹرمیڈیٹ ‘سیکنڈ اینول امتحان کنٹرولر امتحانات کے سرپرائز وزٹ’ 8 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑ لیے
    • لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
    • بیوی اور بیٹی کو زندہ جلانے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت مل گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملت ٹریکٹر ، پنجاب واسا کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور امپلیمنٹس حوالے

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان کے معروف ٹریکٹر ساز ادارے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (MTL) کے زیرِ اہتمام پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (PWASA) کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور مختلف امپلیمنٹس حوالے کرنے کی پروقار تقریببAمنعقد ہوئی۔ 1964 سے معیاری، قابلِ اعتماد ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی تیاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والا ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اپنے 62 سالہ صنعتی سفر کے دوران ملکی معیشت، مقامی صنعت اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راحیل اصغر نے خطاب کیا اور ادارے کے صنعتی سفر، پیداواری صلاحیت، معیاری مصنوعات اور مشینری کی تیاری کے حوالے سے کمپنی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ادارے کی برآمدی سرگرمیوں اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائندگی کے حوالے سے بھی کمپنی کی کاوشوں کو نمایاں کیا۔تقریب میں صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین اور چیئرمین پنجاب واسا نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ سرکاری حکام، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔تقریب کے دوران ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی جانب سے پنجاب واسا کے حوالے کیے جانے والے 85 ٹریکٹرز مختلف جدید مشینری اور ضروری امپلیمنٹس سے لیس ہیں۔ یہ مشینری پنجاب واسا کی آپریشنل استعداد میں اضافے اور صوبے بھر میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور متعلقہ شہری خدمات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اپنی بہترین کوالٹی، قابلِ اعتماد کارکردگی، مؤثر بعد از فروخت خدمات اور مناسب قیمتوں کی بدولت نہ صرف کسانوں بلکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کی بھی اولین ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان سے لے کر کوئٹہ تک پاکستان کے طول و عرض میں مختلف سرکاری و نجی ادارے ملت ٹریکٹرز پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملت ٹریکٹرز آج ملک بھر میں معیار، پائیداری اور اعتماد کی ایک نمایاں پہچان بن چکا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور چیئرمین پنجاب واسا نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے مشینری کا معائنہ کیا۔ یہ اقدام مقامی صنعتی اداروں اور عوامی خدمات سے وابستہ سرکاری اداروں کے درمیان اشتراک کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ گزشتہ 62 سال سے پاکستان کی ٹریکٹر سازی کی صنعت میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ادارہ جدید پیداواری صلاحیت، تکنیکی مہارت اور معیاری مصنوعات کے ذریعے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرنے بلکہ اپنی برآمدی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستانی صنعتی مصنوعات کی شناخت مستحکم کرنے میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔پنجاب واسا کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور امپلیمنٹس کی فراہمی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے صنعتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو ادارے کی اس صلاحیت کا اظہار ہے کہ وہ زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر قومی اور عوامی اداروں کی مشینری سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان

      برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے

      بچوں کو جنسی استحصال اور تشدد سے بچانا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.