لاہور (این این آئی) لیسکو میں ا ووربلنگ، غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سپیشل کمیٹی کی سفارشات وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کر دی ہیں۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بجلی چوری کی بنیاد پر پورے علاقے کی بجلی بند کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارفین پر نہ ڈالا جائے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ طویل بجلی بندش سے 48گھنٹے قبل صارفین کو آگاہ کیا جائے، جبکہ بجلی کی ترسیل اور لائن لاسز کا بوجھ بھی بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین پر نہ ڈالا جائے۔
