Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
    • روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا:عالمی عدالت انصاف
    • شینژن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ’چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن ملاقات کررہے ہیں۔
    • چین میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران روسی صدر کا نیوکلیئر بریف کیس توجہ کا مرکز بن گیا
    • بلوچستان میں امن پائیدار ترقی کیلیے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار فیلڈ مارشل
    • تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
    • جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
    • آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق
    • آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا
    • اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور
    • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع
    • اسرائیل :یہودیوں کا مسجد پر حملہ’ آگ بھڑک اٹھی
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا:عالمی عدالت انصاف

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں فوجی کارروائیوں کے بعد لاکھوں روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے، عالمی عدالت انصاف نے نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے مقدمے میں میانمار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنا دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی اعلی ترین عدالت نے جمعرات کو 9 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت سے فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت نے اپنی ریاست رخائن میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرکے 1948 کے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔عدالت کے سربراہ یوجی ایواسوا نے بتایا کہ ہزاروں روہنگیا شہریوں کے قتل، خواتین پر جنسی تشدد، بچوں سے انتہائی سفاکانانہ برتاوکا اور بنگلادیش پناہ لینے کی کوشش کرنے والوں پر حملے کے شواہد ملے۔اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کا مقصد روہنگیا آبادی کے ایک بڑے حصے کو ختم کرنا تھا۔فیصلے میں حکم دیا گیا کہ میانمار کو متاثرین کی بحالی، تباہ شدہ اجتماعی املاک کی واپسی، لاپتا افراد کی تلاش اور ان کی جسمانی و نفسیاتی بحالی کے اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔عالمی عدالت انصاف میں میانمار کے خلاف یہ مقدمہ مغربی افریقی ملک گیمبیا نے 2019 میں دائر کیا تھا۔ جس میں اس وقت کی حکمراں آنگ سان سو چی بھی پیش ہوئی تھیں۔میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے اس فوجی آپریشن کو علیحدگی پسند مسلح تنظیم اراکان روہنگیا سالویشن آرمی کے حملوں کا جواب قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ابتدائی اندازوں کے مطابق میانمار فوج کے حملوں میں کم از کم دس ہزار روہنگیا ہلاک ہوئے تھے۔دوسری جانب ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز نے سال 2017 میں میانمار فوج کی آپریشن میں 25 اگست سے 24 ستمبر کے درمیان صرف ایک ماہ میں کم از کم 6,700 اموات کی اطلاع دی تھی۔اسی طرح 2018 کے ایک سروے پر مبنی مطالعے میں ہلاکتوں کا تخمینہ 25 ہزار تک لگایا گیا تھا بڑے پیمانے پر جنسی تشدد، گرفتاریاں، تشدد اور نقل مکانی کے دوران اموات کے واقعات پیش آئے۔میانمار فوج کے اس آپریشن کے باعث 7 لاکھ اور 30 ہزار سے زائد روہنگیا افراد جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لینے گئے۔ اب بھی 13 لاکھ سے زیادہ روہنگیا جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں بے گھر ہیں۔سیٹلائٹ تصاویر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق شمالی رخائن میں سیکڑوں روہنگیا دیہات جلائے یا تباہ کیے گئے جن کی تعداد 350 سے 400 کے درمیان ہے۔علاوہ ازیں لوگوں کے گھروں، دکانوں، بازاروں اور یہاں تک کہ مساجد تک پر قبضہ کیا گیا۔زندہ بچ جانے والے روہنگیا مسلمانوں کا ذرائع معاش ختم ہوگیا اور متاثرہ اراضی پر سیکیورٹی چوکیوں و سرکاری تنصیبات کی تعمیر کے شواہد سامنے آئے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

      بلوچستان میں امن پائیدار ترقی کیلیے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار فیلڈ مارشل

      تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.